دونوں سرحدی اضلاع میں سیکورٹی ہائی الر ٹ

چیک پوائنٹس پر اضافی نفری تعینات ،گاڑیوں کی چیکنگ کا عمل شروع

تاریخ    16 اکتوبر 2021 (00 : 01 AM)   


جاوید اقبال +سمت بھارگو+حسین محتشم
پونچھ +راجوری //مینڈھر سب ڈویژن کے بھاٹہ دھوڑیاں اور طوطا گلی جنگلات میں ہوئی تازہ جھڑپ کے بعد جہاں سیکورٹی فورسز نے پورے علاقہ کا محاصرہ کرلیا ہے وہائیں مینڈھر سب ڈویژن کیساتھ ساتھ پونچھ اور راجوری اضلاع کی لگ بھگ سبھی رابطہ سڑکوں پر گاڑیوں کی چیکنگ کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے ۔اس دوران سیکورٹی فورسز نے بھمبر گلی ،مینڈھر ،سرنکوٹ ،تھنہ منڈی ودیگر ملحقہ علاقوں کے تمام داخلی و خارجی پوائنٹس پر اضافی سیکورٹی اہلکاروں کو تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ دونوں اضلاع میں تمام مسافر گاڑیوں کی چیکنگ کیلئے خصوصی پولیس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں ۔گزشتہ روز مینڈھر کی مختلف رابطہ سڑکوں پر سیکورٹی اہلکارو ں کی ایک بڑی تعداد نے مسافر و مالبردار گاڑیوں کی چیکنگ کا عمل جاری رکھا ۔شدت پسندانہ حملے کے بعد پونچھ قصبہ کے تمام داخلی راستوں پر بھی سیکورٹی انتظامات سخت کر دئیے گئے ہیں جبکہ اس عمل کے لئے جموں وکشمیر پولیس اور فوج کے اضافی اہلکار تعینات کئے گئے ہیں ۔پونچھ کیساتھ ساتھ راجوری ضلع میں گزشتہ کئی برسوں کے بعد چیکنگ اور اچانک معائینہ کیلئے خصوصی دستے تعینات کئے گئے ہیں جبکہ دونوں سرحدی اضلاع میں درجنوں مقامات پر اضافی چیک پوسٹ قائم کی گئی ہیں ۔
 

تازہ ترین