حضرت بل میں نمازِ جمعہ ادا

جامع مسجد سرینگر بدستور بند رہی

تاریخ    16 اکتوبر 2021 (00 : 01 AM)   


سرینگر/بلال فرقانی/ جمعہ کو درگاہ حضرت بل میں نمازِ جمعہ ادا کی گئی جس میں لوگوںکی بھاری تعداد نے شرکت کی تاہم انجمن اوقاف جامع مسجد نے کہا ہے کہ حکام نے 15اکتوبر کوسرینگر کی تاریخی جامع مسجد میں نماز جمعہ کی اجازت نہیں دی۔ انجمن کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ریاستی حکام کی طرف سے پورے علاقے میں صبح سے پولیس و فورسز کی بھاری تعیناتی کی گئی،اور اوقاف ملازمین نے تاریخی جامع مسجد کے دروازے کھولے تو پولیس اہلکاروں نے اُنہیں تمام دروازے بند کرنے پر مجبور کر دیا اور نماز جمعہ کی ادائیگی کیلئے مسجد کے اندر کسی بھی نمازی کی اجازت نہیں تھی۔ ترجمان نے کہا کہ خواتین اور بچوں سمیت نمازیوں کے ایک بڑے گروپ نے ،جو مسجد کے باہر جمع ہوئے تھے، اور اس’ اقدام‘کیخلاف شدید احتجاج کیا اور مطالبہ کیا کہ انہیں مسجد کے اندر جانے کی اجازت دی جائے ، لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا۔انجمن نے اس ہفتے کے شروع میں کہا تھا کہ ربیع الاول کے مبارک مہینے اور کووڈ19 کے معاملات میں کمی کے پیش نظر جمعہ کی نماز مسجد میں ادا کی جائے گی۔

تازہ ترین