تازہ ترین

ہلسی دار شاہ آباد کے آتشزدگان کی

بازآبادکاری عمل میں لائی جائے: مسعودی

تاریخ    16 اکتوبر 2021 (00 : 01 AM)   


سرینگر//نیشنل کانفرنس کے رکن پارلیمان جسٹس (ر) حسنین مسعودی نے ڈورو شاہ آباد کے ہلسی دار علاقے میں آگ کی واردات میں رہائشی مکان کے خاکستر ہونے پر گہرے صدمے کا اظہار کیا ہے اور انتظامیہ پر زور دیا ہے کہ آتشزگان کی فوری بازآبادکاری کیلئے اقدامات اٹھانے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ متاثرین نے آگ کی اس وارداست میں اپنا سب کچھ کھو دیا ہے اور کھلے آسمان تلے آگئے ہیں۔ حسنین مسعودی نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیاہے فائر برگیڈ نہ ہونے کی وجہ سے آگر پر قابو نہیں پایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ شانگس، کوکرناگ، کپرن جیسے علاقوں میں فائرسٹیشن نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کو زبردست نقصان سے دوچار ہونا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ کمر علاقے میں فائرسٹیشن کی عمارت تعمیر ہوئی ہے لیکن وہاں آگ بجانے کا کوئی ساز و سامان موجود نہیں ہے۔ مسعودی نے حکومت پر زور دیا کہ وہ ایک فائر آڈٹ کرکے ایسے علاقوں میں فائر سٹیشنوں کا قیام عمل میں لائیں جہاں جہاں ابھی تک فائر سٹیشن قائم نہیں کئے گئے ہیں۔ 

تازہ ترین