تازہ ترین

ڈینگو بخار کی روکتھام کیلئے اقدامات کاجائزہ

چیف سیکریٹری کی مریضوں کو مناسب سہولیات مہیا رکھنے کی تاکید

تاریخ    16 اکتوبر 2021 (00 : 01 AM)   


سرینگر//چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے جموں و کشمیر میں ڈینگو کے پھیلاؤ کو روکنے کے سلسلے میں طبی تیاریوں کا جائیزہ لینے کیلئے ایک میٹنگ کی صدارت کی ۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری صحت اور طبی تعلیم کے ساتھ متعلقہ افسران اور طبی پیشہ ور افراد نے میٹنگ میں شرکت کی ۔ میٹنگ میں بتایا گیا کہ صوبہ جموں میں ڈینگو کے معاملات میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے جس کی بناپر جمعہ کوپانی کو صاف کرنے ، ویکٹر مچھروں کی افزائش ، ڈینگو انفیکشن کا جلد پتہ لگانا اور مناسب طبی دیکھ بھال کی دستیابی کیلئے ایک سرشار مہم شروع کی گئی ۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے میٹنگ کو احتیاطی تدابیر کے طور پر پورے علاقے میں تھرمل فوگنگ کرنے اور تالابوں میں لاروا مچھلیوں کے تعارف کے علاوہ ڈینگو انفیکشن کی جلد تشخیص کیلئے مفت ٹیسٹ کے انتظامات کے بارے میں آگاہ کیا ۔ چیف سیکرٹری ڈاکٹر مہتا نے محکمہ پر زور دیا کہ وہ احتیاطی مشورے /الرٹ جاری کرے اور ایک وسیع آئی ای سی مہم  شروع کرے جس میں گندگی کے ڈھیر کو صاف کر کے بیماری پر قابو پانے اور اس کو کم کرنے کیلئے ’کرواورنہ کرو‘ پر روشنی ڈالی جائے ۔ محکمہ صحت اور میڈیکل ایجوکیشن سے یہ بھی کہا گیا کہ وہ ڈینگو کے مریضوں کیلئے مناسب سیل /وارڈز اور مناسب انسانی وسائل کے ذریعے علاج معالجے کی مناسب سہولیات کو یقینی بنائے۔ 

تازہ ترین