تازہ ترین

ٹنگمرگ میں ٹریکٹراُلٹنے سے نوعمرلڑکا لقمۂ اجل

تاریخ    16 اکتوبر 2021 (00 : 01 AM)   


مشتاق الحسن
 ٹنگمرگ //ٹنگمرگ میں ٹریکٹراُلٹ جانے سے ایک کم عمر لڑکا لقمہ اجل بن گیا۔دورافتادہ نملناڈ ٹنگمرگ میں جمعہ شام دیرگئے اُس وقت کہرام مچ گیاجب حجام محلے میں ایک لوڈ کیریئراُلٹ گیاجس کی وجہ سے ٹریکٹر میں سوارسہیل احمد راتھر ولد ماسٹرمحمد سلطان راتھر شدیدزخمی ہوگیا، اگرچہ اُسے فوری طور اسپتال لیجایا گیالیکن ڈاکٹروں نے اُسے وہاں مردہ قراردیا۔جونہی اُس کی لاش گھر پہنچائی گئی تووہ بستی میں صف ماتم بچھ گیا۔فوری طور معلوم نہیں ہوسکاکہ ٹریکٹر کیسے الٹ گیا۔
 

تازہ ترین