تازہ ترین

سرینگر کیپیکس بجٹ : 425منصوبوں پر کام شروع کردیاگیا

ضلع ترقیاتی کمشنر کی کام میں سرعت لانے کی ہدایت

تاریخ    16 اکتوبر 2021 (00 : 01 AM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر //ضلع ترقیاتی کمشنر سرینگر محمد اعجاز اسد نے جمعہ کو ایک جائزہ میٹنگ کی صدارت کی جس میں ضلع میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا جو سال 2021-22کے کیپکس بجٹ کے تحت شروع کی گئی ہے۔میٹنگ میں سال 2021-22کے درمیان ضلع سرینگر کے مختلف منصوبہ پر غور و خوض کیا گیا اور منظورشدہ پروجیکٹوں کی موجودہ صورت کے بارے میں جانکاری حاصل کی اور ان منصوبوں کو مقررہ وقت پر مکمل کرنے کی ہدایت دی۔ ضلع ترقیاتی کمشنر نے جائزہ میٹنگ میں ضلع میں ہر شعبہ میں جاری ترقیاتی منصوبہ کا جائزہ لیا اور 100فیصد ٹینڈرنگ اورمنظور شدہ پروجیکٹوں پر کام کرنے کی ضرورت دی۔انہوں نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ منظورہ شدہ پروجیکٹوں کی ٹیندرنگ اور کام کے تقسیم کا سلسلہ 2دنوں کے اندر اندر مکمل کرے تاکہ ضلع میں تمام منصوبوں کو وقت پر مکمل کیا جاسکے۔ انہوں نے تمام افسران پر زور دیا کہ وہ آپسی تعاون کو برقرار رکھیں تاکہ منصوبوں کو مقررہ وقت کے اندر مکمل کیا جاسکے۔ انہوں نے تمام افسران پر زور دیا کہ کام میں تیزی لانے کیلئے ہر ممکن اقدام اتھائیں۔ میٹنگ میں چیف پلاننگ آفیسر سرینگر نے تمام منصوبوں کی جانکاری فراہم کی۔ انہوں نے کہا کہ سرینگر میں موجودہ مالی سال کے دنوں 425منصوبوں پر کام شروع کیا گیا جن میں 355کو انتظامی منظوری مل گئی اور 345منصوبوں کی ٹینڈرنگ کا کام مکمل ہوچکا ہے۔ انہوں نے  پی ایچ ای، پی ڈی ڈی ، آر اینڈ بی ، محکمہ تعلیم اور دیگر محکمہ جات کی جانب سے مکمل منصوبوں کو مکمل کیا گیا ہے۔ میٹنگ میں چیف پلاننگ آفیسر محمد یاسین لون، اسسٹنٹ کمشنر ریونیو، اسسٹنٹ کمشنر ڈیولپمنٹ ، چیف میڈیکل آفیسر، ضلع پنچایت آفیسر اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ 

تازہ ترین