تازہ ترین

ٹیگور ہال میں مزاحیہ ڈرامہ سے حاضرین محظوظ

شیخ محمد حنیف کی کتاب ’’الماری‘‘کی رسم اجرائی کی گئی

تاریخ    16 اکتوبر 2021 (00 : 01 AM)   


سرینگر// ٹیگور ہال سرینگر میں ینگ ڈرامہ ٹسٹ سوسائٹی کی جانب سے ایک مزاحیہ ڈرامہ پیش کیا گیا جومرکزی وزارت ثقافت کے اشتراک سے پیش کیا گیا۔ ڈرامہ کو شیخ محمد حنیف نے تحریر کیا اور ہدایت کار بھی تھے ۔ناظرین کی اچھی خاصی تعداد نے ڈرامے کو دیکھا اور  محظوظ ہوئے۔ اگرچہ ڈرامہ مزاحیہ نوعیت کا تھا مگر اصل میں اس ڈرامے کے اندر ایک اہم سماجی مسلے کو ابھارا گیا تھا۔ آخر میں ینگ ڈرامہ ٹسٹ سوسائٹی کے صدر مشتاق بقال نے لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس بات کا اعادہ کیا کہ ینگ ڈرامہ ٹسٹ سوسائٹی آئندہ بھی تھیٹر اور کشمیری زبان کے فروغ کے لئے کام کرتی رہیں گی۔ انہوں نے مرکزی وزارت ثقافت کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس ڈرامے کو پیش کرنے میں معاونت کی۔تقریب کے آغاز میں حال ہی میں تھیٹر سے وابستہ ڈاکٹر عزیز حاجنی اور فاروق آفاق کے انتقال پر اظہار افسوس کیا گیا اور انکے فرزندوں اظہر حاجنی اور عمیق آفاق کو سپاس نامہ پیش کیا گیا۔ اس کے بعد تھیٹر سے وابستہ مشہور اداکار اور ہدایت کار عیاش عارف کو پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرنے پر عزت افزائی کی گئی۔ محمد امین بٹ ،جو کہ تھیٹر سے وابستہ ایک مشہور اداکار اور ہدایت کار ہیں ،کو صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے انکی عزت افزائی کی گئی۔ شیخ محمد حنیف کی کتاب ’’الماری‘‘کی بھی رسم اجرائی کی گئی جوتھیٹر ڈراموں پر مشتمل ہے۔ کتاب کو سابق ڈائریکٹر دوردرشن شبیر مجاہد اور سابق ڈائریکٹر ریڈیو کشمیر سید ہمایوں قیصر ، نثار نسیم، فیاض دلبر، عیاش عارف، عمر امتیاز، مشتاق بقال، شکیل رحمان، گل جاوید اور محمد یوسف شاہین نے اجرا کی۔
 

تازہ ترین