جُنید متو نے لشکاری محلہ میں سڑک پر میگڈم بچھانے کا افتتاح کیا

مقامی آبادی کو مشکلات کا سامنا تھا، دیرینہ مانگ پوری ہوئی

تاریخ    16 اکتوبر 2021 (00 : 01 AM)   


سرینگر//سرینگر میونسپل کارپوریشن کے میئر اور اپنی پارٹی یوتھ ونگ صدر جنید عظیم متو نے جمعہ کو اسمبلی حلقہ سونہ وار میں لشکاری محلہ اشبر میں سڑک پر میگڈم بچھانے کے کام کا افتتاح کیا۔اس موقعہ پر سابق وزیر اور اپنی پارٹی صوبائی صدر کشمیر محمد اشرف میر بھی موجود تھے۔  اشرف میر نے کہاکہ علاقہ کے مقامی شہریوں کو سخت مشکلات کا سامنا تھا جس طرف کسی نے دھیان نہیں دیا اور بالآخر اُن کے مسئلے کا حل ہوا ہے۔ یہ ایک دیرینہ مانگ تھی کیونکہ لوگوں کو خاص طور سے موسم سرما میں مشکلات کا سامنا تھا۔ انہوں نے سرینگر میونسپل کارپوریشن کی طرف سے شہر سرینگر میں کئے جارہے کاموں کی ستائش کی۔ اس موقعہ پر جنید متو نے کہاکہ میونسپل کارپوریشن چوبیس گھنٹے لوگوں کی مشکلات حل کرنے کے لئے کام کر رہی ہے اور وہ سرینگر کو مثالی شہر بنانے کیلئے تندہی سے اپنا کام جاری رکھے گی۔ انہوں نے کہاکہ ہم لوگوں کے تئیں اپنی ذمہ داریوں سے کبھی منہ نہیں موڑیں گے اور مکینوں کیلئے شہر سرینگر کو بہتر جگہ بنانے کے لئے کوششیں کریں گے۔ افتتاحی تقریب کے دوران مقامی لوگوں نے اس دیرینہ مطالبہ کو حل کرنے پر پارٹی لیڈران کا شکریہ ادا کیا۔
 

تازہ ترین