تازہ ترین

امام باڑہ بڈگام میں دو ماہی نوحہ خوانی کا پروگرام اختتام پذیر

تاریخ    16 اکتوبر 2021 (00 : 01 AM)   


 سرینگر//مرکزی امام باڑہ بڈگام میں عشرہ محرم سے جاری دو ماہی نوحہ خوانی کا پروگرام اختتام پذیر ہوا ۔اختتامی تقریب پر انجمن شرعی شیعیان کے صدر آغا سید حسن مہمان خصوصی تھے ۔نوحہ خوانی کے اس پروگرام میں وادی کے مختلف علاقہ جات سے وابستہ دائرات حسینی  نے شرکت کی اور اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ اس موقعہ پر آغا حسن نے عزاداری میں نوحہ خوانی کی اہمیت اور ناگزیریت بیان کرتے ہوئے کہا کہ اس دور میں نوحہ خوانی کے بغیر رسم عزاداری کی کوئی پہچان نہیں انہوں نے کہا کہ معیاری نوحہ خوانی تبلیغ دین کی ضرورتوں کے عین مطابق ہے اورامتیازی پوزیشن حاصل کرنے والوں میں انعامات تقسیم کئے۔ اس موقعہ پر آغا حسن نے افغانستان کے شہر قندھار میں شیعہ برادری کی جامع مسجد میں نماز جمعہ کے دوران ہلاکت خیز بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ۔
 

تازہ ترین