تازہ ترین

دلباغ سنگھ کی صدارت میں اعلیٰ سطحی میٹنگ منعقد

امن اورسماج دشمن عناصر پرکڑی نگاہ رکھنے کی ہدایت

تاریخ    16 اکتوبر 2021 (00 : 01 AM)   


سرینگر//پولیس سربراہ  دلباغ سنگھ نے یہاں پولیس حکام کی ایک میٹنگ میں وادی میں حفاظتی صورتحال کا جائزہ لیا۔میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے پولیس سربراہ نے حفاظتی صورتحال  اور جنگجوئوں کی کارروائیوںکامقابلہ کرنے کیلئے اجتماعی اقدامات پرزوردیا ۔ انہوں نے حکام پر زوردیا کہ وہ مرکزی مسلح دستوں کے ساتھ تال میل بنائے رکھ کر وادی میں امن وقانون کی صورتحال کوبرقرار رکھیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پروردہ عناصرباربار وادی میں امن کے ماحول کو بگاڑنے کی کوشش کررہے ہیں اور کہا کہ ان کے ناپاک عزائم کو سختی کے ساتھ کچلاجائے گا۔انہوں نے قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں کے موثررول کی ضرورت کواُجاگر کرتے ہوئے حکام سے تلقین کی کہ وہ جدید آلات کا بھر پور استعمال کرکے مشتبہ افراد کی نقل وحرکت پر نظررکھیں۔ انہوں نے مزیدکہا کہ امن قانون کی صورتحال میں بہتری سے امن دشمن عناصر کی نیندیں اُڑ گئیںہے اور لازمی ہے کہ ملک اورسماج دشمن عناصر کے مکروہ منصوبوں کو ناکام بنایا جائے ۔پولیس سربراہ نے حکام سے کہا کہ وہ ایسے عناصر کی کڑی نگرانی کرکے انہیں کھوج نکال کر انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کریں ۔انہوں نے حالیہ جنگجومخالف آپریشنوں کی سراہنا کی۔

تازہ ترین