کولکتہ کا ٹاس جیت کر گیندبازی کا فیصلہ

تاریخ    16 اکتوبر 2021 (00 : 01 AM)   


 دبئی (یو این آئی) کولکتہ نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) کے کپتان ایون مورگن نے ٹاس جیت کر آئی پی ایل 14 کے فائنل میں جمعہ کو چنئی سپر کنگز (سی ایس کے ) کے خلاف پہلے گیندبازی کا فیصلہ کیا۔ کولکتہ اور چنئی دونوں نے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی اور پچھلے میچ کی ٹیم کے ساتھ کھیل رہے ہیں۔جب آئی پی ایل 2021 کے فائنل میچ میں کولکاتا نائٹ رائیڈرس (کے کے آر) کا مقابلہ چنئی سپر کنگس (سی ایس کے) سے ہوگا۔ دبئی میں کھیلے جانے والے اس مقابلہ کے لیے کرکٹ شیدائی پوری طرح سے تیار بیٹھے ہیں۔ چنئی جہاں اب تک 3 آئی پی ایل فائنل جیت چکی ہے، وہیں کولکاتا نے 2 بار آئی پی ایل ٹرافی پر قبضہ کیا ہے۔ یعنی آج یا تو کولکاتا میچ جیت کر چنئی کی برابری کرے گی، یا پھر چنئی چوتھا آئی پی ایل تاج اپنے سر پر سجائے گی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ کولکاتا ٹیم نے ابھی تک دو بار آئی پی ایل کے فائنل میں داخلہ پایا ہے، اور دونوں ہی بار وہ جیت کر بازیگر بنی ہے۔ یعنی مہندر سنگھ دھونی کی کپتانی میں چنئی پر بھی کم دباؤ نہیں رہنے والا ہے۔واضح رہے کہ دھونی کی ٹیم نے گروپ اسٹیج میں دوسرا مقام حاصل کر پلے آف میں جگہ بنائی تھی۔ اس کے بعد چنئی نے پہلے کوالیفائر میں دہلی کیپٹلز کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی۔ دوسری طرف کولکاتا نے نیٹ رَن ریٹ کی بنیاد پر ممبئی کو پیچھے چھوڑ کر چوتھا مقام حاصل کیا اور پلے آف میں جگہ بنائی۔ پھر کے کے آر نے المنیٹر میں وراٹ کوہلی کی کپتانی والی رائل چیلنجرس بنگلورو ٹیم کو دوسرے کوالیفائر میں جگہ بنائی۔ 
 

تازہ ترین