صدر جمہوریہ لداخ پہنچے

تاریخ    15 اکتوبر 2021 (00 : 01 AM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر //صدر ہند رام ناتھ کو وند دسہرہ کا تہوار بھارتی فوجیوں کیساتھ منانے کیلئے لداخ پہنچے۔لیفٹیننٹ گورنر لداخ آر کے ماتھر نے ان کا استقبال کیا۔ صدر جمہوریہ لداخ اور جموں وکشمیر کے دو روزہ دورے پر ہیں۔ وہ آ ج یعنی جمعہ کو بھارتی فو ج کے ساتھ دسہرہ کاتہوار منائیں گے۔ موصوف سندھو گھاٹ، لیہہ میں سندھو درشن پوجا کریں گے۔ دراس میں واقع کارگل جنگی یادگار میں خراج عقیدت پیش کریں گے اور افسران و جوانوں کے ساتھ بات چیت کریں گے اور شام کو لداخ سے واپس آ کر اودھم پور میں فوجیوں کے ساتھ بات چیت بھی کریں گے۔ 
 
 
 
 
 
 
 
 

تازہ ترین