لسجن میں دلدوز حادثہ،شہری لقمہ ٔ اجل،اہلیہ اور بیٹا زخمی

تاریخ    15 اکتوبر 2021 (00 : 01 AM)   


سرینگر // لسجن میں ایک دلدوزحادثہ کے دوران ایک شخص لقمہ اجل جبکہ اسکی اہلیہ اور بیٹا زخمی ہوئے۔ ایک ٹپرزیر نمبر JK014A/ 7011 ،  ایک i20 کار  زیر نمبرDL4RJ/6921سے ٹکرا گیا ۔ یہ واقعہ لسجن بائی پاس کے قریب پیش آیا، جس کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر جاں بحق اور دو دیگر زخمی ہوئے۔ جاں بحق ہونے والے کی شناخت گلزار احمد زرگر جبکہ اسکی اہلیہ دلشادہ بیگم اور بیٹا رمیز گلزار ساکن بجبہاڑہ ، اننت ناگ  شدید زخمی ہوئے۔زخمی ماں بیٹے کو ایس ایم ایچ ایس ہسپتال لے جایا گیا۔ ٹپر ڈرائیور اعجاز احمد ولد عبدالرحمن ملہ کو گرفتار کیا گیا ہے۔
 

تازہ ترین