سنگلدان میںہر سُو دھول ہی دھول | لوگ کافی پریشان ، وزیرکے دورہ سے قبل بھی پانی کا چھڑکائو نہیں ہوا

تاریخ    11 اکتوبر 2021 (48 : 02 AM)   


زاہد بشیر
گول//علاقہ سنگلدان جہاں سے کٹرہ بانہال ریل گزرے گی اور یہاں پر ایک اسٹیشن بھی ہے سنگلدان بازار کے ساتھ ہی بننے والے اسٹیشن کی وجہ سے سنگلدان بازار و ملحقہ بستیوں کے لئے جانے والی سڑکوں پر اُٹھنے والی دھول سے نہ صرف عام لوگ پریشان ہیں بلکہ یہاں ہر وہ طبقہ پریشان ہے جو یہاں پر اپنا وقت گزارتا ہے چاہئے وہ مکمل طور پر ڈھیرہ ڈالا ہوا ہے یا کئی گھنٹے کے لئے آتا ہو ۔ تمام طبقہ اس دھول کی وجہ سے کافی پریشان ہے ۔یہاں پر کئی ریلوے تعمیری کمپنیاں کام کرتی ہیں لیکن اس کے با وجود سڑکوں پر کوئی پانی کا چھڑکائو نہیں کیا جاتا ہے اور نہ ہی سڑکوں کی حالت کو بہتر کیا جا رہا ہے ۔ بالخصوص سنگلدان بازار سے گزرنے والی سڑک کو کم از کم میکڈم بچھانا از حد ضروری تھا لیکن اس کی طرف کوئی توجہ نہیں دی جا رہی ہے ۔ آج یہاں پر مرکزی وزیر ریلوے کا دورہ ہے اور اس کے چلنے سنگلدان بازار سے برالہ کی جانب جانے والی سڑک پر راتوں رات میکڈم ڈالا جا رہا ہے اور دو دن سے کافی شد و مد سے اس سڑک پر کام جاری تھا اور آج رات اس پر میکڈم ڈالا جا رہا ہے ۔ اس کی حالت کئی برسوں سے نہایت ہی خستہ تھی لیکن آج مرکزی وزیر کی آمد پر اس کو بہتر بنایا جا رہا ہے کیونکہ وزیر موصوف کو اسے سڑک سے آنا جانا ہے ۔لیکن ساتھ ہی سنگلدان کے بس اسٹینڈ ، گول کی جانب یا تتا پانی کی جانب جانے والی سڑک پر بہت ہی زیادہ دھول اُٹھ رہی ہے جہاں سے چلنا کافی دشوار گزار ہے ۔دھول کی وجہ سے لوگ مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے کا بھی خدشہ ہے ۔مقامی لوگوں ، دکانداروں و راہگیروں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ کم از کم دن میں تین بار سنگلدان بازار و ملحقہ سڑکوں پر پانی کا چھڑکائو کیا جائے جہاں سے بہت زیادہ گردہ غبار اُٹھتا ہے ۔
 

تازہ ترین