تازہ ترین

آخری دن

افسانچہ

تاریخ    10 اکتوبر 2021 (00 : 01 AM)   


مشتاق مہدی
ایک محلے کے چار مکانوں میں چار بلب روشن ہیں۔یکایک ہی ایک مکان کا بلب خاموش ہو جاتا ہے۔مکان تاریکیوں میں ڈوب جاتا ہے۔دوسرے مکانوں کے مکین جمع ہوجاتے ہیں۔بلب کو الٹ پلٹ کر دیکھتے ہیں۔بلب تو دیکھنے میں ویسا ہی ہے جیسا کہ پہلے تھاتو پھر اسے کیا ہوگیا۔
یہ اب پہلے کی طرح روشن کیوں نہیں۔وہ کچھ سمجھ نہیں پا رہے ہیں۔ایک دوسرے کا منہ تکنے لگتے ہیں۔اتنے میں دور سے ایک آدمی دوڑتا ہوا آتا ہے۔خاموش بلب کے آس پاس جمع لوگوں کو حیراندیکھ کراپنی پہچان دیتا ہے۔کہ۔۔۔ 
’’ میں پاور سٹیشن سے آیا ہوں۔کہو کیا بات ہے ؟ ‘‘
’’ یہ بلب تو کچھ دیر پہلے ہی روشن تھا ۔‘‘
’’ اب یہ روشن نہیں ہوگا۔کبھی روشن نہ ہوگا۔۔۔‘‘
’’ وہ کیوں جناب۔۔۔‘‘ایک آدمی پوچھتا ہے
پاور سٹیشن سے آیا ہوا شخص جواب دیتا ہے
’’ اس لئے کہ اِس بلب کی روشنی ہم نے ہی پاور سٹیشن سے بند کی ہے کہ اس کا ایک مقررہ دن تھا۔جو آج ہے۔اِسے پھینک دو کسی کھائی میں…یا پھر خاک میں چھپادو۔ٹھیک رہے گا۔‘‘
کہکروہ نکل جاتا ہے۔آس پاس کھڑے مکینوں کے چہرے زرد پڑتے ہیں۔سوچنے لگتے ہیں…نہ معلوم ہمارے بلب کا آخری دن کونسا ہوگا ۔۔۔؟
مدینہ کالونی۔ ملہ باغ حضرت بل سرینگر
فون نمبر9419072053
 

تازہ ترین