تازہ ترین

ٹنگمرگ میں محکمہ زراعت پر ناقص بیج فراہم کرنے کا الزام

تاریخ    27 ستمبر 2021 (00 : 12 AM)   


مشتاق الحسن
 ٹنگمرگ //سب ڈویژن ٹنگمرگ میں محکمہ زراعت کی جانب سے زمینداروں میںتقسیم کئے گئے بیج غیر معیاری ثابت ہوئے ہیں۔ٹنگمرگ کے پانچ دیہات رتنی پورہ،درویش پورہ، کھمندر پورہ، بٹہ پورہ اورزس پورہ کے زمینداروں کا کہنا ہے کہ دیگر علاقوں میں زمینداروں نے دھان کی فصل کاٹنے میں مصروف ہیں لیکن ان دیہات میں ابھی فصل نہیں پک رہی ہے جس کے نتیجے میں وہ پریشان ہیں۔ کسانوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے محکمہ زراعت کے دفتر واقع بٹہ پورہ کنزر سے یہ ایس آر 4نامی دھان کے بیج خرید ے تھے ۔انہوں نے کہا کہ آج بھی فصل سرسبز ہے جسے دیکھ کر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ان دیہات میں حال ہی میں پنیری لگائی گئی ہے۔ گلزار احمد خان نامی ایک کسان نے اس کیلئے محکمہ زراعت کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے متاثرہ زمینداروں کو فوری طور معاوضہ ادا کرنے کی اپیل کی ہے۔انہوں نے اس سلسلے میں ایل جی انتظامیہ سے بھی مداخلت کی اپیل کی ہے۔
 

تازہ ترین