تازہ ترین

دستکاروں کے قرضوں کو معاف کیاجائے

پیپلزکانفرنس وفد کاڈپٹی کمشنرسرینگرسے ملاقات کے دوران مطالبہ

تاریخ    23 ستمبر 2021 (00 : 01 AM)   


سرینگر//سابق رکن قانون سازیہ اورپیپلزکانفرنس کے سینئررہنمامحمدخورشیدعالم،عابدحسین انصاری اورسابق ڈپٹی میئر سرینگرشیخ عمران نے ڈپٹی کمشنر سرینگر سے ملاقات کرکے کئی عوامی مسائل کی طرف ان کی توجہ مبذول کرائی۔ایک بیان کے مطابق میٹنگ کے دوران پیپلزکانفرنس کے رہنمائوں نے دستکاروں جن کی روزی روٹی دستکاریوں کی تیاری اور فروخت پرمنحصر ہے اور2014جب کشمیر میں ہولناک سیلاب آیا،سے یہ طبقہ کس طرح کے مشکلات کا شکار ہے۔پیپلزکانفرنس کے رہنمائوں نے دستکاروں کو دیئے گئے قرضوں کو معاف کرنے کا مطالبہ کیااور ان کی دگرگوں حالت کو اُجاگر کیا۔انہوں نے کہا کہ یہ طبقہ کسمپرسی کی حالت میں ہے اوروہ قرضہ اداکرنے کی سکت نہیں رکھتے۔اس کے علاوہ وفد نے ڈل میں رہائش پزیدلوگوں اورا ن کی حالت زارکی طرف بھی انتظامیہ کی توجہ مبذول کرائی ۔انہوں نے ان کے لئے جامع پالیسی کابھی مطالبہ کیا تاکہ ان کے لئے پائیدارروزگار کی سبیل پیدا کی جاسکے۔وفد نے برزہامہ کے لوگوں کی مشکلات بھی انتظامیہ کی نوٹس میں لائے اورکہا کہ یہاں لوگوں کو حکام کی طرف سے گھروں کی معمولی مرمت پر بھی ہراساں کیا جارہا ہے۔ انہوں نے سیدپورہ،چھترہامہ،ہارون کے محکمہ مال کے ریکارڈ کی ڈجٹائزیشن کا بھی مطالبہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے وفد کوغور سے سنا اور یقین دلایا کہ ان کی طرف سے اُٹھائے گئے معاملات کو حل کیاجائے گا۔

تازہ ترین