تازہ ترین

کلن گنڈ کنگن میں جموں کشمیر بنک کی شاخ کا افتتاح | بنک کی مالیاتی خدمات میں توسیع قابل تعریف اقدام:مرکزی وزیر

تاریخ    22 ستمبر 2021 (00 : 01 AM)   


نیوز ڈیسک
کنگن// گاندربل ضلع کے کلن گنڈ میں جموں و کشمیر بینک کی شاخ کا افتتاح مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر بگوت کشن کراد نے کیا ۔ان کے ہمراہ جموں وکشمیر بنک کے چیئرمین و منیجنگ ڈائریکٹر آر کے چھبر، ایڈیشنل چیف سیکریٹری اٹل ڈلو، ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل کریتکا جوتسنا ،ایڈیشنل ایس پی گاندربل فیروز یحیٰ ،چیئر پرسن نزہت اشفاق اوربی جے پی کے سینئر رکن نظیر احمد رینہ کے علاوہ جموں کشمیر بنک کے ملازمین تھے ۔وزیر موصوف نے افتتاح کرنے کے موقع پر بتایا کہ ضلع گاندربل میں جموں و کشمیر بنک کے یونٹس کی تعداد 24 تک پہنچ چکی ہے۔  ڈاکٹر بگوت نے کہا کہ اس طرح کے دور دراز علاقوں میں اپنی بینکنگ اور مالیاتی خدمات میں توسیع کے لئے جے کے بنک قابل تعریف ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ وزیراعظم کا خواب ہے کہ ہر اسکیم کا فائدہ ہر فرد خاص طور پر ان لوگوں تک پہنچے جو دور دراز علاقوں میں رہتے ہیں۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ بنک علاقے کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا۔ اس موقع پر جموں و کشمیر بنک کے چیئرمین و منیجنگ ڈائریکٹر نے کہا کہ ضلع میں جموں وکشمیر بنک شاخوں کی تعداد 24تک پہنچ گئی۔ ادھر مقامی لوگوںنے چیئرمین بنک کا شکریہ ادا کیا کہ یہاں کے عوام کی ایک دیرینہ مانگ کو پورا کیا گیا۔
 

تازہ ترین