تازہ ترین

اینٹی کورپشن بیورو کی کارروائی | ایس ایچ او ، ہیڈکانسٹیبل گرفتار

تاریخ    20 ستمبر 2021 (26 : 12 AM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر// انسداد رشوت ستانی ادارے ’’اینٹی کورپشن بیورو ‘‘نے اتوار کو سٹیشن ہاؤس آفیسر(ایس ایچ ائو) اور پولیس اسٹیشن اونتی پورہ کے ہیڈ کانسٹیبل کو رشوت لیتے ہوئے گرفتار کیا۔اینٹی کورپشن بیورو ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ آفیسر کے پاس پنجگام اونتی پورہ کا ایک کیس زیر تفتیش تھا جس کے متعلق پولیس تھانے میں دفعہ 354کے تحت کیس درج ہوا تھا۔اینٹی کورپشن بیورو کو شکایت ملی تھی کہ کیس کو رفع دفع کرنے کیلئے ان سے رشوت طلب کی جارہی ہے چنانچہ شکایت ملنے کے بعد مذکورہ آفیسر اور کانسٹیبل محمد افضل کو اپنے کمرے سے گرفتار کیا گیا۔تاہم اس واقعہ سے متعلق اینٹی کورپشن بیورو کی جانب سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔