تازہ ترین

کابل ایئرپورٹ کا خودکش بمبار5 سال پہلے دہلی میں گرفتار ہوا تھا | راجدھانی دہلی میںپولیس الرٹ،حساس مقامات کی نگرانی سخت

تاریخ    20 ستمبر 2021 (00 : 12 AM)   


نیوز ڈیسک
نئی دہلی/یو این آئی// کابل ہوائی اڈہ پر اگست میں بمباری کرکے ایک ساتھ 13امریکی فوجیوں سمیت تقریباً 200لوگوں کی جان لینے کے ملزم ایک خودکش حملہ آور کی شناخت پانچ سال پہلے ہندستان میں گرفتار ایک مشتبہ افغانی کے طورپر کئے جانے کے دعوے سے متعلق خبروں کے بعد ہندستان کی سیکورٹی ایجنسیوں کے کان کھڑے ہوگئے ہیں۔دہلی پولیس کے ڈپٹی کمشنر (کرائم برانچ) اور ترجمان چنمے بسوال نے اتوار کوبتایا کہ راجدھانی دہلی اور ملک کی سیکورٹی پر خطرہ کی ہر خبر کے تئیں الرٹ برتی جارہی ہے ۔ اس معاملہ میں متعلقہ شاخوں کی طرف سے اعلی سطحی جائزہ کے بعد ضروری اقدامات کئے جارہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ دہلی پولیس نے حالیہ دنوں میں کئی مشتبہ دہشت گردوں اور انہیں مدد فراہم کرنے والے لوگوں کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے ۔ یقینا اس طرح کی کوششیں مسلسل جاری رہیں گی اور کسی بھی ناپاک منصوبہ کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔مسٹر بسوال نے کہاکہ دہلی پولیس اپنی مختلف شاخوں کے علاوہ وقت وقت پر مرکزی سیکورٹی ایجنسیوں کی طرف سے دستیاب کرائی خفیہ معلومات کی بنیاد پر اقدامات میں ضروری تبدیلی کرتی ہے ۔ ہوائی اڈہ، ریلوے اسٹیشنوں، میٹرو اسٹیشنوں سمیت تمام حساس مقامات کی سخت حفاظت نگرانی ایک معمول کا کام ہے لیکن کسی خاص اطلاع کے بعد مزید الرٹ ہوجاتے ہیں۔دہلی پولیس کے ایک دیگر افسر نے بتایا کہ افغانستان کے اسلامک اسٹیٹ خراسان پروینس(آئی ایس کے پی) کے اس دعوے کی کہ عبدالرحمان ال، جو دہلی ہریانہ بارڈر پر 2016میں گرفتار کیا گیا تھا، وہ 15اگست کے افغانستان کے کابل ہوائی اڈہ پر خودکش حملے میں شامل ہے ، کے ہندستان سے جڑے ہونے کی حقیقت کا پتہ لگائے گی۔