تازہ ترین

انتظامی سیکریٹریوں کو سرکاری کی ہدایات

سرکاری رابطہ گاہوں( ویب سائٹس) کی معلومات فراہم کریں

تاریخ    19 ستمبر 2021 (00 : 01 AM)   


بلال فرقانی
سرینگر//حکومت نے جموں کشمیر میںمختلف سرکاری محکموں و نیم سرکاری خود مختار اداروں کی جانب سے فراہم کردہ ای سروس کے انضمام کی دستیابی کیلئے تمام انتظامی سیکریٹریوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنے تمام ماتحت محکموں کے رابطہ گاہوں(وئب سائٹس) وئب پورٹلوں اور ای سروس سے متعلق معلومات کا تبادلہ کریں۔محکمہ انفامیشن ٹیکنالوجی کے انتظامی سیکریٹری امیت شرما کی جانب سے جاری سرکیولر میں کہا گیا ہے کہ جموں کشمیر میں کئی سرکاری محکموں اور نیم خود مختار اداروں نے سرکار و نجی اداروں کی جانب سے فراہم کردہ کئی عوام المرکز خدمات کو بند کیا ہے اور مختلف پلیٹ فارموں پر کام کر رہے ہیں،جس کے نتیجے میں عوامی کی بہتری کیلئے معلومات تک رسائی و پھیلائو بہتر سمت میں نہیں ہو رہی ہے۔ سرکیولر میں کہا گیا ہے کہ ایک ہی چھت کے نیچے تمام سرکاری رابطہ گاہوں،وئب پورٹلوں و’ ای سروس‘ جمع کرنے سے عوام تک رسائی اور اور شہریوں کو با اختیار بنانے میں سہولیت ہوگی۔ سرکیولر میں کہا گیا ہے کہ اس کے نتیجے میں شہریوں کو ایک ہی جگہ موثر و بہتر انتظامیہ،شفافیت ،یکسانیت اور ذمہ داری کے ساتھ معلومات  تک رسائی ہوگی۔سرکیولر کے مطابق’’ بہتر انتظامیہ کی فراہمی کی روایت کو مد نظر رکھتے ہوئے جموں کشمیر حکومت نے متحدہ یوٹی پورٹل قائم کیا ہے جو تمام سرکاری رابطہ گاہوں ،وئب پورٹلوں،ای سروس کا منبع ثابت ہوگی‘‘۔انہوں نے کہا کہ اگر ایک بار یوٹی پورٹل میں کوئی لاگ اِن کرے گا،تمام شہریوں کو جموں کشمیر کے محکموں کی کثیر رابطہ گاہوں،وئب پورٹلوں کے علاوہ جموں کشمیر میں دستیاب ای سروس تک رسائی حاصل ہوگی ۔ انتظامی سیکریٹری محکمہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جانب سے جاری سرکیولر میں مزید کہا گیا ہے جموں کشمیر  کے مختلف محکموں کی جانب سے تمام’ ای خدمات‘ کے انضمام و ہوسٹنگ کے عمل،جس کو بند کیا گیا ہے،اس وقت شروع ہوںگی جب ان کی نشاندہی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ایک بار جب ان کی نشاندہی ہوگی تو دیگر معاملوں کو متعلقین کے ساتھ مشاورت کرکے حل کیا جائے گا۔ سرکار نے کہا ہے کہ  ایک ہی چھت کے نیچے تمام’ای‘ خدمات کی فراہمی کاسنگ میل حاصل کرنے کیلئے تمام انتظامی سیکریٹریوں کو مطلع کیا گیا ہے کہ وہ اپنے ماتحت تمام محکموں کے تمام متعلقین کو ویب سائٹوں،وئب پورٹلوں، اور ای سروس سے متعلق معلومات کا اشتراک کرنے کیلئے ہدایت دیں،تاکہ انہیں محکمہ انفارمیشن ٹیکنالوجی عوامی منظر نامے پر لائے گی۔