تازہ ترین

پنجاب میں سیاسی ہلچل تیز

وزیر اعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ مستعفی

تاریخ    19 ستمبر 2021 (00 : 01 AM)   


چنڈی گڑھ//پنجاب کی کی دو بار کمان سنبھالنے والے کیپٹن امریندر نے کل شام قانون ساز پارتی کی میٹنگ سے قبل ہی وزیراعلی کے عہدے سے استعفی دے دیا۔انہوں نے گورنر بنواری لال پروہت کو استعفی نامہ سونپنے کے بعد صحافیوں سے کہا کہ انہوں نے صبح کانگریس صدر سونیا گاندھی کو اس بارے میں مطلع کردیا تھا۔ میرے ساتھ ایسا تیسری بار ہوا ہے جب مجھے اطلاع دیئے بغیر قانون ساز پارٹی کی میٹنگ طلب کی گئی ہو۔ یہ میری سراسر توہین ہے کہ وزیراعلی ہونے کے ناطے اس میٹنگ میں مجھے اطلاع تک نہیں دی گئی۔ ایسا لگتا ہے کہ اعلی کمان کا مجھ سے اعتماد اٹھ گیا ہے ۔ اس لئے مزید توہین برداشت نہیں کرسکتا اور مجھے یہ فیصلہ کرنا پڑتا۔انہوں نے بھاری دل سے کہا کہ اب اعلی کمان جس پر اعتماد ہو، اسے وزیراعلی بنائیں۔ اس کے بعد وہ اپنے 52 سال سے ساتھ رہے اپنے ساتھیوں اور حامیوں سے مل کر آگے کی حکمت عملی پر غور کریں گے ۔