تازہ ترین

وائرس متاثرین میں بدستور اضافہ

۔ 7اضلاع میں کوئی مثبت نہیں،13 میں170متاثر،سرینگر سر فہرست

تاریخ    17 ستمبر 2021 (00 : 01 AM)   


پرویز احمد
سرینگر //جموں و کشمیر میں مسلسل تیسرے روز بھی کورونا متاثرین کی تعداد میں اُچھال کا سلسلہ جاری ہے۔ پچھلے 24گھنٹوں کے دوران وائرس کی تشخیص کیلئے 57 ہزار 278ٹیسٹ کئے گئے جن میں13اضلاع کے 170افراد کو مثبت قرار دیا گیا جبکہ دیگر 7اضلاع میں کسی کی رپورٹ بھی مثبت نہیں آئی ہے۔ جموں و کشمیر میں متاثرین کی مجموعی تعداد3لاکھ 27ہزار 466 ک پہنچ گئی ہے۔ جمعرات کو ایک مرتبہ پھر وائرس سے کسی کی موت نہیں ہوئی جسکی وجہ سے متوفین کی مجموعی تعداد 4415بنی ہوئی ہے۔ کورونا وائرس سے 41جموں جبکہ 129کشمیر میںمتاثر ہوئے ہیں۔ کشمیر سے تعلق رکھنے والے 129افرادمیں 3بیرون ریاستوں سے سفر کرنے کے بعد وادی پہنچے جبکہ126مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے مثبت پائے گئے۔ اننت ناگ ، کولگام اور شوپیان میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی جبکہ دیگر 7اضلاع میں 129افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں جن میں سرینگر میں70، بارہمولہ میں 12، بڈگام میں 27، پلوامہ میں 5،کپوارہ میں5، بانڈی پورہ میں 3 اور گاندربل میں 7افراد شامل ہیں۔کشمیر میں متاثرین کی مجموعی تعداد 2لاکھ 4ہزار کا ہندسہ پار کرکے 2لاکھ 4ہزار 6ہوگئی ہے۔ وادی میں متوفین کی مجموعی تعداد  2246بنی ہوئی ہے۔ جموں صوبے میں 41افراد متاثر ہوئے ، جن میں 21افراد بیرون ریاستوں سے سفر کرکے جموں پہنچے جبکہ 20افراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے مثبت پائے گئے۔ 41افراد میں جموں میں 10، ادھمپورمیں1، راجوری میں 5، ڈوڈہ میں 4، کشتواڑ میں 2جبکہ ریاسی میں 19افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں  جبکہ کٹھوعہ ، سانبہ، پونچھ اور رام بن میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ۔ صوبے میں متاثرین کی مجموعی تعداد 1لاکھ 23ہزار420ہوگئی ہے۔یہاں بھی متوفین کی مجموعی تعداد 2169بنی ہوئی ہے۔ 
 
 

 کورونا متاثرین اسپتالوں میں آنے لگے

۔ 4دنوں میں 54داخل،مجموعی تعداد133تک پہنچ گئی 

پرویز احمد 
 
سرینگر //جموں و کشمیر میں کورونا مخالف متاثرین کی تعداد میں اضافہ کے ساتھ ہی ایک مرتبہ پھر کچھ اضلاع کے اسپتالوں میں زیر علاج مریضوں کی تعداد میں آہستہ آہستہ اضافہ ہورہاہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پچھلے4دنوں کے دوران جموں و کشمیر میں مزید53متاثرین کو اسپتالوں میں داخل کیا گیا ۔ 12ستمبر کو مختلف اسپتالوں میں 80 متاثرین زیر علاج تھے جن میں 14جموں جبکہ 66کشمیر سے تعلق رکھتے تھے۔ محض4 دنوں کے عرصہ کے دوران جموں صوبے میں40جبکہ کشمیر میں مزید 13افراد کو مختلف اسپتالوں میں داخل کیا گیا۔۔ کشمیر صوبے کے مختلف اسپتالوں میں زیر علاج متاثرین کی تعداد 79ہوگئی ہے جن میں صدر اسپتال سرینگر میں1، سکمز صورہ میں8،کشمیر نرسنگ ہوم میں12 جبکہ ڈی آر ڈی او اسپتال میں 46، پرائمری ہیلتھ سینٹر چھانہ پورہ میں3 اور جی ایم سی بارہمولہ میں 4متاثرین شامل  ہیں۔جموں صوبے میں پچھلے 4دنوں کے دوران داخل کئے گئے 40مریضوں سمیت کویڈ اسپتالوں میں زیر علاج مریضوں کی تعداد54ہوگئی ہے۔ جی ایم سی جموں میں 3، ڈی آر ڈی اوبھگوتی نگر جموں میں 45،ایسکام جموں میں 1، گورنمنٹ میڈیکل کالج ڈودہ میں 1، کیمونٹی ہیلتھ سینٹر بھدروہ میں 2، جی ایم سی راجوری میں 1جبکہ ماتاویشنو دیونی نارائن اسپتال کٹرہ میں ایک کورونا متاثرہ شخص زیر علاج ہے۔