تازہ ترین

ہندوارہ میں پر اسرار دھماکہ،فسٹ ائر طالبہ لقمہ اجل

۔6اہل خانہ شدید زخمی، پلوامہ میں فورسز عمارت خاکستر

تاریخ    17 ستمبر 2021 (00 : 01 AM)   


اشرف چراغ
کپوارہ// تارت پورہ رامحال ہندوارہ میں ایک پر اسرار دھماکہ میں فسٹ ائر کی 19سالہ طالبہ لقمہ اجل جبکہ اسکا والد اور ماں سمیت 6اہل خانہ زخمی ہوئے۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ چند ماہ قبل تارت پورہ کے متصل ایک اور گائوں میں اسی طرح کے ایک واقعہ میں جنگل سے ایک بارودی شل کو آگ میں ڈالا گیا جس میں دھماکہ ہوا اور ماں بیٹی لقمہ اجل بن گئی تھیں۔تارت پورہ میں یہ واقعہ رات کے 9بجے اس وقت پیش آیا جب اہل خانہ کھانا کھا رہے تھے۔پہلے یہ اطلاع دی گئی تھی کہ گیس سلنڈر پھت گیا لیکن بعد میں معلوم ہوا کہ یہ  پر اسرار دھماکہ تھا جو غالباً بارودی شل پھٹنے سے ہوا ہے تاہم پولیس نے کہا کہ وہ اس کی تحقیقات کررہے ہیں کیونکہ گیس سلنڈر دھماکہ نہیں تھا اور برتنوں میں آہنی ریزوں سے بڑے اور چھوٹے چھید ہوگئے ہیں۔ غلام محمد وانی، انکی اہلیہ راجہ بیگم، انکی بیٹی 19سالہ شبنم اختر،6سالہ بچی زاہدہ بانو ،رفعت بانو،مختی بیگم زوجہ عبدالرزاق وانی اوراشتیاق احمد شامل ہیں ۔مقامی لوگو ں نے فوری طور زخمیو ں کو ہندوارہ اسپتال میں دا خل کیا ، جہاں شبنم زخمو ں کی تاب نالاکر دم تو ڑ بیٹھی ۔ادھر پلوامہ ٹائون میں سی آر پی ایف 182بٹالین ہیڈکوارٹر میں آگ نمودار ہوئی جس کے نتیجے میں ایک عارضی عمارت خاکستر ہوئی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔