تازہ ترین

مزید خبریں

تاریخ    17 ستمبر 2021 (00 : 01 AM)   


نیوز ڈیسک

ارجن منڈانے بانڈی پورہ میں کئی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا | فلاحی سکیموںسے قبائلی آبادی کی سماجی ومعاشی حالت بدلے گی

بانڈی پورہ //مرکزی وزیر برائے قبائلی امور ارجن منڈا نے مرکزی حکومت کے جاری عوامی آؤٹ ریچ پروگرام کے حصے کے طور پر  بانڈی پورہ کا دورہ کیا ۔ وزیر نے کئی ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا اور متعدد عوامی وفود ، پنچائت راج اداروں کے اراکین اور سیاسی جماعتوں کے ساتھ بات چیت کے علاوہ نوجوانوں بالخصوص کھیلوں سے وابستہ افراد کے ساتھ بات چیت کی ۔ انہوں نے ارن بلاک کے باپورہ میں ایک پُل کا افتتاح کیا جو ارن کو قبائلی علاقوں سے جوڑتا ہے ۔ انہوں نے ایک نئے تعمیر شدہ پنچائت گھر کا بھی افتتاح کیا ۔ عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر نے ضلع کی قبائلی آبادی کو بتایا کہ حکومت نے بہت سی فلاحی اسکیمیں شروع کی ہیں جن سے قبائلی آبادی کی سماجی و معاشی حالت بدل جائے گی جس میں مہارت کی ترقی اور روز گار کے مواقع پر خصوصی توجہ دی جائے گی ۔ مرکزی وزیر نے یہ بھی کہا کہ حکومت نے قبائلی برادریوں کی فلاح و بہبود کیلئے متعدد اقدامات اٹھائے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وزارت نے حال ہی میں 8 مقامات پر قبائلی ٹرانزٹ رہائش کے منصوبے کی منظوری دی ہے جس کی تخمینہ لاگت 28 کروڑ روپے ہے ۔ منڈا نے کہا کہ محکمہ قبائلی امور شیڈولڈ ٹرائیبز اور دیگر روائتی جنگل کے باشندوں ( حقوق کی پہچان ) ایکٹ 2006 کے موثر نفاذ کیلئے اقدامات کر رہا ہے ۔ محکمہ کمیونٹی کی سہولیات کو ترقی دینے پر بھی کام کر رہا ہے ۔ قبائلی صحت کے منصوبے کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قبائلی امور کے محکمے نے قومی صحت مشن ، محکمہ صحت اور خاندانی بہبود کے تعاون سے پہلی بار ایک خصوصی قبائلی صحت کا منصوبہ شروع کیا ہے ۔ سال 2021-22 کیلئے 15 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں جس میں قبائلی ذیلی مراکز کا قیام ، نقل مکانی کرنے والی آبادی کیلئے موبائیل میڈیکل کئیر یونٹس ، مشینری اور آلات ، صلاحیت کی تعمیر اور ایمر جنسی رسپانس سسٹم شامل ہوں گے ۔ منڈا نے کہا کہ یو ٹی حکومت حالیہ مالی سال کے دوران 1500.00 لاکھ روپے کی لاگت سے 1500 منی شیپ فارمز کے قیام کیلئے ایک مہتواکانکشی اسکیم شروع کرنے والی ہے جس سے 3000 قبائلی نوجوانوں کو روز گار ملے گا ۔وزیر نے مزید کہا کہ محکمہ نے حال ہی میں 16 دودھ گاؤں پر 1600.00 لاکھ روپے کی تخمینہ لاگت سے کام کرنے کی اجازت دی ہے جس سے 2000 نوجوانوں کو روز گار ملے گا اور جموں و کشمیر میں ڈیری فارموں کا نیٹ ورک قائم ہو گا ۔ منڈا نے کہا کہ محکمہ قبائلی امور نے ایک جدید قبائلی نوجوانوں کی شمولیت کا پروگرام شروع کیا ہے جس کے تحت 500 نوجوانوں کو جدید اور مستقبل کی مہارتوں کیلئے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے ۔ وزیر نے مزید کہا کہ محکمہ نے 15 گاؤں میں ہوم سٹیز بنانے کیلئے 300.00 لاکھ روپے کلے منصوبے کی منظوری دی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ نوجوان گروپ ٹورسٹ ولیج نیٹ ورک کی مشن یوتھ اسکیم کے تحت 10 لاکھ روپے حاصل کر سکتے ہیں ۔ بعد میں مرکزی وزیر نے ایس کے اسٹیڈیم بانڈی پورہ کا دورہ کیا اور کھیلوں کی سرگرمیوں میں حصہ لینے کے علاوہ مختلف شعبوں کی جانب سے اپنی کارکردگی دکھانے کیلئے لگائے گئے اسٹالوں کا معائینہ کیا ۔ انہوں نے جیتنے والی ٹیموں اور مختلف کھیلوں کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جو کہ ضلع میں جاری ہیں۔ وزیر نے کھیلوں سے وابستہ افراد کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کھیلوں میں گہری دلچسپی لینے پر ان کی تعریف کی اور ان پر زور دیا کہ وہ امن کی روشنی بنیں ۔ وزیر اعظم کے وژن کو شئیر کرتے ہوئے منڈا نے کہا کہ وزیر اعظم چاہتے ہیں کہ ان کے وزراء زمینی صورتحال کا جائیزہ لیں اور عوام سے رائے لیں ۔ وزیر نے کہا کہ وزیر اعظم اس بات کو یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ لوگوں کی زندگیوں کو چھو لیا جائے اور مثبت تبدیلی لائی جائے۔
 
 

مرکزی آیوش وزیر نے بارہمولہ کا دورہ کیا | بہترین صحت عامہ اولین ترجیح 

بارہمولہ //مرکزی حکومت کے خصوصی عوامی آؤٹ ریچ پروگرام کے ایک حصے کے طور پر مرکزی وزیر آیوش اور بندر گاہیں ، جہاز رانی اور آبی گذر گاہیں سریا نند سونو وال نے ضلع بارہمولہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے وسیع پیمانے پر عوامی اہمیت کی حامل کئی سرگرمیاں کیں ۔ شروع میں وزیر نے یوگا ڈیمونسٹریشن کم آیوش نمائش کا افتتاح کیا جس میں نوجوان کھلاڑیوں نے اپنی یوگا کی مہارت کا مظاہرہ کیا ۔ انہوں نے ان اسٹالوں کا بھی معائینہ کیا جو محکمہ آیوش کے ذریعے لگائے گئے تھے ۔ معائینہ کے بعد سریانند سونووال نے ’’ آیوش مداخلت اور آیوش صحت اور فلاح و بہبود کے مراکز برائے جدید کشمیر کی ترقی پر خصوصی توجہ ‘‘ کے عنوان سے ایک سیمنار کی صدارت کی ۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن جے اینڈ کے وویک بھردواج ، ڈی ڈی سی چئیر پرسن بارہمولہ سفینہ بیگ ، ڈپٹی کمشنر بارہمولہ بھوپندر کمار ، ڈائریکٹر آیوش ڈاکٹر موہن سنگھ ، ڈائریکٹر جنرل کونسل فار ریسرچ آف یونانی میڈیسن ڈاکٹر عاصم علی ، میڈیکل پریکٹیشنرز سمیت دیگر سینئر افسران نے سیمنار میں شرکت کی ۔ سیمنار میں شریک شرکاء کی تعریف کرتے ہوئے مرکزی وزیر نے آیوش میڈیکئیر خدمات کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ جدید اور روایتی طریقوں کی مداخلت سے اچھی صحت عامہ ہماری اولین ترجیح ہے ۔ وزیر نے کہا کہ آیوش کے اداروں کو نچلی سطح پر مضبوط کیا جا رہا ہے اور اس سلسلے میں ہر ممکن قدم اٹھایا جائے گا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزارت صحت اور خاندانی بہبود کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے تا کہ لوگوں کو خوش اور صحت مند زندگی ملے ۔ بعد میں وزیر نے شوکت علی اسٹیڈیم میں ’’ بگ باش ٹورنامنٹ کپ ‘‘ کے نام سے ایک مقامی کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا جو کہ بارہمولہ کرکٹ فورم نے ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے منعقد کیا تھا ۔ نوجوانوں کو آگے آنے پر زور دیتے ہوئے وزیر نے کہا کہ نوجوانوں کی شمولیت کے پروگرام کے ایک حصے کے طور پر کئی نئی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں جن کا مقصد ہمارے نوجوانوں کو بااختیار بنانا اور انہیں پیداواری سرگرمیوں کی طرف راغب کرنا ہے ۔ انہوں نے اس طرح کے کھیلوں کے ایونٹس کے انعقاد کیلئے مقامی انتظامیہ کی کاؤشوں کو سراہا اور مرکزی حکومت کی جانب سے ہر طرح کے تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔ 
 
 

 دیووسن چوہان کاپانپور میںزعفران سپائس پارک کا دورہ | کہا مرکزی حکومت کسانوں کو مدد فراہم کرنے کی کوشاں

پلوامہ//مرکزی حکومت کے عوامی رَسائی پروگرام کے تحت مرکزی وزیر مملکت برائے مواصلات دیووسن چوہان نے اِنڈین اِنٹرنیشنل ٹریڈ زعفران سپائس پارک پانپور کا تفصیلی دورہ کیا اور وہاں اُنہوں نے پروسسنگ یونٹ کے مختلف محکموں کا معائینہ کیا۔ اُنہوں نے پارک میں ڈرائنگ ، گریڈینگ ، پیکنگ اور اِی ۔ نیلامی سینٹروںکا بھی معائینہ کیا۔وزیر مملکت مواصلات نے کہا کہ مرکزی حکومت کسانوں کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ کسانوں کوسپائس پارک کے قیام سے زعفران کی آمدنی دوگنی ہوگئی ہے ۔مرکز کسانوں کو ہرقسم کی سہولیات اور مدد فراہم کرے گا جس سے ہمارے کسانوں کی زندگی خوشحال ہوگی۔ اُنہوںنے مختلف شراکت داروں سے بھی ملاقات کی جن میں فروٹ گروئورس ، این آر ایل ایم ،یوتھ ، سپورٹس ، ٹریڈرس ایسو سی ایشن ، صنعتی یونٹ ہولڈران شامل تھے اوراُنہوں نے ان کے مسائل سنے ۔ وفود نے اَپنے مطالبات اور عوامی اہمیت کے حامل کئی دیگر مسائل وزیر کے گوش گزار کئے۔وزیر نے وفود کے ساتھ بھی تبادلہ خیال کیا ۔اِس دوران وَفود نے وزیر کے سامنے اَپنی شکایات اور مسائل پیش کئے ۔ اُنہیں یقین دِلایا گیا کہ حکومت اِن وفود کے جائز مطالبات اور مسائل کو ازالہ کرنے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اُٹھائے گی۔اُنہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت پہلے ہی مختلف فلیگ شپ پروگراموں پر کام کر رہی ہے جس کا مقصد لوگوں کی سماجی اور معاشی صورتحال کو بہتر کرنا ہے اور نئی سکیموں کی تعداد بھی پائپ لائن میں ہے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ وقت کا تقاضاہے کہ تمام فلاح وبہبود سکیموں کی بڑے پیمانے پر بیداری پیدا کی جائے تاکہ ان سکیموں کے فوائد نچلی سطح تک پہنچ سکیں۔اِس موقعہ پرناظم اطلاعات و تعلقاتِ عامہ راہل پانڈے ، ضلع ترقیاتی کمشنر بصیر الحق چودھری ، جوائنٹ ڈائریکٹر اطلاعات کشمیر اَنعام الحق صدیقی اور دیگر اَفسران بھی موجود تھے۔
 
 

کولگام میں ٹریکٹر کی زد میں شہری ہلاک | مٹن اننت ناگ میں گاڑی کی ٹکر سے 6سالہ بچہ فوت

سرینگر//دمہال ہانجی پورہ کولگام میں ٹریکٹر کی زدمیں آنے سے ایک شہری ہلاک ہوگیا جبکہ مٹن اننت ناگ میں گاڑی نے6سالہ بچے کو کچل ڈالا۔ کے این ایس کے مطابق جمعرات کی دوپہر ٹریکٹر نے راہ چلے جاوید احمد گنائی ولد قدوس گنائی ساکنہ چھاچھی مولہ دمہال ہانجی پورہ کو زور دار ٹکر ماردی جس کے نتیجہ میں اس کی موقعہ پرہی موت واقع ہوگئی۔ پولیس نے کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔ ادھر گزشتہ شام ٹیکی باغ مٹن میں ایک تیز رفتار کریٹا گاڑی زیر نمبرJK01AN/3368نے 6سالہ عادِم سجاد بٹ ولد سجاد احمد ساکنہ کرالہ پورہ پٹن کو زوردار ٹکر ماردی جس کے نتیجہ میں مذکورہ بچہ شدید زخمی ہوگیا۔ اس موقعہ پر خون میں لت پت مذکورہ بچے کو فوری طور پر نزدیکی ہسپتال پی ایچ سی مٹن لے جایاگیا جہاں ڈاکٹروںنے اس کا مزید علاج و معالجہ کیلئے جی ایم سی ہسپتال اننت ناگ منتقل کیا۔ ہسپتال میں ڈاکٹروں نے عادِم سجاد کو مردہ قرار دیا۔ 6سالہ بچے کی میت جب آبائی گھر کرالہ پورہ پٹن لائی گئی تو وہاں صف ماتم بچھ گئی۔ اس سلسلہ میں پولیس نے کیس درج کرکے معاملہ کی تحقیقات شروع کی ہے۔ 
 
 
 

سندھ فاریسٹ ڈویژن گاندربل میں تعینات عارضی ملازمین 1سال سے مشاہرے سے محروم

گاندربل//ارشاد احمد//سندھ فاریسٹ ڈویژن گاندربل میں تعینات عارضی ملازمین نے ایک برس سے مشاہروں کی واگزاری کیلئے احتجاجی مظاہرے کئے۔ جمعرات کو عارضی ملازمین دفترکے صدر دورازے پر جمع ہوئے اور تنخواہوں کو فوری طور پر واگزار کرنے کے حق میں نعرے بازی کی جبکہ ہاتھوںمیں بینر اٹھا رکھے تھے ۔ احتجاجی عارضی ملازمین کاکہنا ہے کہ 2019 میں محکمہ جنگلات نے ایک ٹیم تشکیل دیکر سندھ فاریسٹ ڈویژن میں تعینات مختلف زمروںمیںتعینات ملازمین کی ویریفیکشن کرنے کے احکامات جاری کئے جس کے نتیجے میں ہر ملازمین کی باضابطہ تحقیقات کے عمل سے گزرنا پڑا تاہم دو سال گزرنے کے باوجود بھی ماہانہ مشاہرے کو واگزار نہیں کیا گیا ۔ احتجاجی ملازمین نے کہاکہ وہ دن رات فاریسٹر، رینج آفیسر ان کے ساتھ جنگلات کی حفاظت میں دن رات محنت کرتے رہتے ہیں تاہم اس کے باوجود بھی انہیں ایک سال سے اجرتوں سے محروم رکھا گیا ہے ۔ انہوںنے الزام عائد کیا کہ محکمہ میں متعدد اثرورسوخ رکھنے والوں کو باضابطہ مشاہرہ فراہم ہورہے ہیںجبکہ ہمارے گھروں میں فاقہ کشی کی نوبت آچکی ہے۔ احتجاجی ملازمین نے کہاکہ ان کے پاس گاڑی میں سوار ہونے کے لئے کرایہ بھی نہیں ہوتا ہے۔انہوںنے اعلیٰ افسران سے مانگ کی کہ انہیں مشاہرہ فراہم کیا جائے۔
 
 

مناظرہ بازی سے اجتناب ناگزیر: مفتی ناصرالاسلام 

سرینگر//یو این آئی//جموں و کشمیر کے مفتی اعظم مفتی ناصر الاسلام نے مناظرہ بازی سے اجتناب کرنے کی تلقین کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم سب کو اپنے اپنے مسالک پر قائم رہ کر کسی بھی مسلک سے وابستہ لوگوں کی دل آزاری نہیں کرنی چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں مناظروں کی کوئی ضرورت نہیں ہے کیونکہ ان کی وجہ سے دو فرقوں کے درمیان انتشار پیدا ہو سکتا ہے ۔  مفتی اعظم نے ان باتوں کا اظہار جمعرات کو صورہ سرینگر میں اپنے ایک ویڈیو بیان میں کیا۔ اس موقعہ پر آغا سید عبدالحسین بڈگامی اور دیگر کئی علما بھی موجود تھے ۔انہوں نے کہاکہ مسلکی اختلاف کی اب کوئی گنجائش ہی نہیں رہ گئی ہے، ہم پہلے ہی تناؤ کے شکار ہیں اور ہمارے خلاف سازشیں کی جا رہی ہیں‘۔ انہوںنے کہاکہ ان سازشوں کو روکنے کے لئے ہمیں آپسی انتشار میں نہیں پڑنا چاہئے اور اپنے اپنے مسالک پر قائم رہ کر کسی کی دل آزاری نہیں کرنی چاپیے ۔دریں اثنا مفتی ناصر الاسلام نے یو این آئی اردو کے ساتھ فون پر بات کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ہی ان علما کو اپنی رہائش گاہ پر طلب کیا تھا۔انہوں نے کہا’میں نے ان سے کہا کہ مسلکی منافرت کی کوئی گنجائش ہی نہیں ہے آپ لوگ اپنی اپنی سوچ اپنے پاس ہی محدود رکھیں ،اس کو لوگوں میں ڈال کر انتشار پھیلانے سے باز رہیں۔ مفتی اعظم کا کہنا تھا کہ ہمیں فروعی مسائل کو لوگوں میں اٹھانے سے پرہیز کرنا چاہئے جو اختلافات کا باعث بن سکتے ہیں اور ہمیں صبر و تحمل سے کام لینا چاہئے ۔
 
 

لار گاندربل میں گنگا اشٹمی تہوار | کشمیری پنڈتوں کا ہون اور پوجا پاٹ

ارشاد احمد
 
گاندربل//کشمیری پنڈتوں نے لار گاندربل میں موجود گنگا پوکھری مندر میں گنگا اشٹمی کے موقع پر روایتی اور مذہبی انداز میں ہاون اور پوجا پاٹ کی۔ہاون اور پوجا پاٹ میں شامل پنڈتوں نے اس موقع پر بتایا کہ ہر سال گنگا اشٹمی پر یہاں سینکڑوں شردہالوں آکراشنان کرکے ہاون اور پوجا کرتے ہیں،تاہم پچھلے دو برسوں سے کووڈ19 کی وجہ سے بہت ہی کم تعداد میں آتے رہے۔مندر میں موجود شردہالوں نے کشمیر عظمیٰ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ یہاں آکر خوشی محسوس کرتے ہیں کیونکہ مقامی لوگوں  نے ہمیشہ ان کا استقبال کیا ہے۔سابق ممبر اسمبلی گاندربل شیخ اشفاق جبار نے کشمیری پنڈتوں کا پرتپاک استقبال کرے ہوئے کہا کہ تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ مسلمانوں اور پنڈتوں نے مل کر ہندو مسلم اتحاد اور بھائی چارہ کی مثال قائم کی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے گنگا پوکھری مندر کی تزائین و آرائش کے لئے سی ڈی فنڈ سے تعمیراتی کام عمل میں لائے ہیں۔
 

حاجن میں کرنٹ لگنے سے خاتون فوت 

بانڈی پورہ //عازم جان //شاہ گنڈ حاجن بانڈی پورہ میںکرنٹ لگنے سے 45سالہ خاتون سے ہلاک ہوگئی ۔شمیمہ زوجہ غلام رسول ڈار گھر میں بجلی کی تار کے ساتھ چھو گئی اور شدید زخمی ہوگئی ۔مذکورہ خاتون کو کمیونٹی ہیلتھ سینٹر حاجن پہنچائی گئی تاہم ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔  بی ایم او حاجن نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ میت کو آخری رسومات کیلئے لواحقین کے سپرد کی گئی۔ 
 
 

 لام ترال میں شہری درخت سے گر کر جاں بحق 

ترال// سید اعجاز//جنوبی کشمیر کے لام ترال میںجمعرات کو ایک شہری محمد اکرم ڈار ولد عبد العزیز ڈار اخروٹ کے درخت سے گر جاں بحق ہوگیا۔مذکورہ شہری درخت سے اخروٹ اتار رہا تھا جس کے دوران اس کا پیر پھسل گیا اورزمین پر گر پڑا ۔ اس دوران شہری کو پہلے آری پل ترال ہسپتال لایاگیاجہاں سے اسے نازک حالت میں سرینگر منتقل کیاگیا جہاں بعد میں شام کے وقت زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ بیٹھا ۔جب جواہر پورہ لام ترال میں اس ہلاکت کی خبر پھیل گئی تووہاں کہرام مچ گیا ہے۔ادھر واگڈ ترال میں شام کے وقت ایک ٹریکٹر الٹ گیا ہے تاہم اس میں سوار ڈارئیور اور دیگر افراد بال بال بچ گئی ہے جبکہ فوری طور کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع موصول نہیں ہو ئی ہے۔
 
 

عمومی انتظامی محکمہ کی ہدایت | 2پرائیویٹ سیکریٹریوں کا تبادلہ 

سرینگر//انتظامیہ نے2پرائیوٹ سیکریٹریوں کے تبادلے عمل میں لاکر انہیں فوری طور پر نئی جگہوں پر کام کرنے کی ہدایت دی ہے۔جنرل ایڈمنسٹریشن محکمہ کی جانب سے بدھ کو جاری حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ پرائیوٹ سیکریٹری یاسمین جان،جن کا تبادلہ انتظامی سیکریٹری ، انفارمیشن ٹیکنالوجی محکمہ کے طور پر کیا گیا تھا اور انچارج پرائیوٹ سیکریٹری( ایچ ائو ڈی کیڈر) انجو شرما، جن کا تبادلہ انتظامی سیکریٹری کاپرائیوٹیو محکمہ کے طور پر تبادلہ کیا گیا تھا، کو متعلقہ مقامات سے فارغ کر دیا گیا ہے تاکہ فوری طور پر ان کی نئی تقرری کی نئی جگہوں میں بنا تاخیر اپنا کام شروع کریں۔ حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ عدم تعمیل کی صورت میںان کے خلاف کارروائی شروع کی جائے گی۔
 
 

سرکاری ملازمین کو پاسپورٹ کی اجرائی | ویجی لنس کلیرنس سے مشروط رکھنا ناانصافی: پی ڈی ایف 

سرینگر//پیپلز ڈیموکریٹک فرنٹ کے چیئرمین حکیم محمد یاسین نے سرکاری ملازمین کے لئے پاسپورٹ کی اجرائی کے ساتھ ویجی لنس کلیرنس کو مشروط رکھنا نا انصافی قرار دیا ہے۔ ایک بیان میں حکیم یاسین نے حکومت کو ملازم کش پالیسی اپنانے پر آڑھے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ستم ظریفی یہ ہے کہ ہزار بے روزگار نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کے اپنے وعدے کے برعکس حکومت مختلف بہانوں سے پہلے سے ہی بر سر روزگار نوجوانوں کے روزی روٹی چھیننے کے در پے ہیں۔حکیم یاسین نے کہا کہ وقت کی اہم ضرورت ہے کہ حکومت ملازم کش پالیسی اپنانے کے بجائے ایسے عوام دوست اقدمات کریںجن سے لوگوں میں مین سٹریم کے تئیںاعتماد اور اپنا پن کے جذبات بحال ہو سکیں ۔ انہوں نے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا پر زور دیا کہ وہ بیورو کریسی کو متنبہ کریں کہ وہ کوئی بھی ایسا فیصلہ نہ کریں جس سے جموں وکشمیر کے لوگوں خاص کر نوجوانوں کے دل اور جذبات مجروح ہو جائیں۔
 
 

بجبہاڑہ میں 70کلوگرام چرس ضبط | ایک ملزم گرفتار، دوسرا روپوش

سرینگر// اننت ناگ پولیس نے ایک منشیات فروش کو گرفتار کیا اور اُسکی تحویل سے منشیات کی بھاری کھیپ برآمد کی۔پولیس بیان کے مطابق پولیس اسٹیشن بجبہاڑہ کو قابل اعتماد ذرائع کے ذریعے ایک مخصوص معلومات موصول ہوئی کہ دو افراد محی الدین منٹو ساکن بجبہاڑہ اور وزیر احمد لون ساکن مرہامہ نے نشہ آور اشیاء کی خریدوفروخت کی ہے اور ذرائع کے مطابق دونوں نے اپنے رہائشی گھروں میں بڑی مقدار میں نشہ آور مواد ذخیرہ کیا ہے۔ ایف آئی آر نمبرات243/21اور244/21تحت این ڈی پی ایس ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت پولیس تھانہ بجبہاڑہ میں درج کئے گئے ا اور تفتیش شروع کی گئی۔اس معلومات کے بعد ، ایس ڈی پی او بجبہاڑہ ، ایس ایچ او بجبہاڑہ ، ڈی او سنگم اور متعلقہ ایگزیکٹو مجسٹریٹ پر مشتمل ایک سب ڈویڑن سطح کی ٹیم تشکیل دی گئی تھی ، مذکورہ مکانات کی تلاشی تلاشی کے دوران گھر کے رہائشی گھر سے تقریباً60کلو گرام چرس پاؤڈر (چورا/ کرمب) برآمد ہوا۔ایک ملزم غلام محی الدین منٹو ،جو خوراک اور سپلائی ڈیپارٹمنٹ کاملازم ہے، گھر پر موجود نہیں تھا اور ملزم کی گرفتاری کیلئے کوششیں جاری ہیں۔پولیس کے مطابق وزیر احمد لون کے رہائشی مکان پر چھاپے کے دوران ٹیم گھر سے تقریبا ً10کلو گرام چرس برآمد کرنے میں کامیاب ہوئی اور ملزم وزیرلون کو موقعہ پر گرفتار کیاگیا۔ پولیس نے بتایاکہ ایس ایس پی اننت ناگ امتیاز حسین کی قیادت میں پولیس نے ضلع اننت ناگ میں منشیات مخالف مہم شروع کی ہے۔بیان کے مطابق ایس ایس پی امتیاز حسین نے ایک بار پھر ضلع کے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ منشیات فروشوں سے متعلق معلومات کے ساتھ آگے آئیں تاکہ ان کاقلع قمع کرکے ضلع اننت ناگ کومنشیات کے پھیلتے زہرسے نجات دلائی جاسکے ۔
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

حکومت ملازم کش پالیسی پر گامزن:حکیم یاسین |  ہیلپروں کی فوری طوربحالی عمل میں لائی جائے

سرینگر //پیپلز ڈیموکریٹک فرنٹ کے چیئرمین حکیم یاسین نے محکمہ سماجی بہبود میں حال ہی میں برخواست کئے گئے ہیلپروں کی بحالی کے متعلق عدالتی حکم پر فوری طور عمل درآمد کرنے پر زور دیاہے۔ایک بیان میں حکیم یاسین نے حکومت کوہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ ہزار بے روزگار نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کے اپنے وعدے کے برعکس حکومت مختلف بہانوں سے پہلے سے ہی بر سر روزگار جوانوں کی روزی روٹی چھیننے کا عمل جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجموعی طور مذکورہ اہلکاروں کا تعلق سماج کے غریب طبقہ سے ہے جن کا مشکل سے ہی گزر بسر ہوتاہے۔ حکیم یاسین نے کہاکہ انتظامیہ عوام دشمن اور ملازم دشمن پالیسی پر گامزن ہے۔
 
 

منشیات مخالف مہم،کپوارہ میںتین افرادکورٹ بلوال جیل منتقل

سرینگر// ضلع کپوارہ میںپولیس نے منشیات کے خاتمہ کیلئے کارروائیاں تیز کرتے ہوئے تین افرادکو این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت جیل بھیج دیا جن کی شناخت جاوید احمد لون پنجگام کرالپورہ ، شمیم احمد بٹ ساکن سدھ پورہ کرناہ اور جہانگیر احمد خان ساکن چتر کوٹ کرناہ کے بطور ہوئی ہے۔ صوبائی کمشنر کشمیر کی جانب سے جاری کردہ احکامات کے تحت تینوں افراد کو این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت گرفتار کر لیا گیا اوراب کوٹ بلوال جیل جموں بھیج دیا گیا ۔ سی این آئی 
 
بڈگام//بڈگام میں پولیس اور سول انتظامیہ نے رضاکار تنظیم سول سوسائٹی فورم کشمیر کے اشتراک سے’بائیک ریلی‘کا انعقاد کیا تاکہ منشیات کے استعمال اور معاشرے پر اس کے برے اثرات کے بارے میں آگاہی پیدا کی جائے۔ڈپٹی کمشنر بڈگام شہباز مرزا اور ایس ایس پی بڈگام طاہر سلیم نے ضلع ترقیاتی کمشنردفتر بڈگام سے11بجے بائیک ریلی کا آغاز کیا۔ یہ ریلی ضلع کے مختلف حصوں ،پالر ، مین بڈگام ، اومپورہ ،نارکارہ ، نصراللہ پورہ اور سوئبگ سے گزری۔بائیک ریلی کا مقصد منشیات کے استعمال اور معاشرے پر اس کے برے اثرات کے خلاف آگاہی پھیلانا تھا۔ اس میںسول اور پولیس محکموں کے دیگر اعلیٰ افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ریلی کے آغاز سے قبل افسران نے شرکاء کے ساتھ تفصیلی بات چیت کی۔ مقامی لوگوں کے خاص طور پر نوجوانوں نے ریلی میں جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی اور انتظامیہ سے مل کر بڈگام کو منشیات سے پاک بنانے کیلئے کام کرنے کا عہد کیا۔ موٹر سائیکل سواروں نے مختلف مقامات پر پمفلٹ تقسیم کیے اور بینر چسپاں کئے جن میں عام لوگوں سے اپیل کی گئی تھی کہ وہ منشیات کی لت سے دور رہیں اور صحت مند معاشرے کی تعمیر میں انتظامیہ کی مدد کریں۔عام لوگوں نے پولیس وسول انتظامیہ کے کردار کو سراہا اور مستقبل میں بھی اس طرح کی ریلیوں کا انعقاد کرنے کی تجویز دی تاکہ منشیات کی اس لت پر قابو پایا جاسکے۔ 
 

فلاح دارین اننت ناگ کے اہتمام سے تقسیم اسناد کی تقریب

سرینگر//فلاح دارین ویلفیئر سوسائٹی اننت ناگ کی طرف سے سال2021-22میں فارغ التحصیل ہوئی بچیوں کیلئے تقسیم اسناد کی ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں جنوبی کشمیر کے مختلف دینی مدارس کے سربراہوں ،ائمہ مساجد اور دیگر لوگوں نے شرکت کی۔ علما ء وائمہ مساجد نے فلاح دارین کے چیئرمین مولانا محمد یوسف چراغ اورحافظ محمد چراغ کو قوم وملت کی بیٹیوں کی معاشی حالات بہتر بنانے اورانکی فلاح وبہبود کی فکر کرنے پر مبارکباد پیش کی۔ مفتی محمد قاسم قاسمی سرپرست اعلیٰ انجمن علما وائمہ مساجد،امیرانجمن حافظ عبد الرحمن اشرفی  ،مولانا عارف حسین مہتمم دارالعلوم سیدنا عمر فاروق رین چوگنڈ ویری ناگ،مفتی عبد العزیز قاسمی صدرمفتی انوار العلوم دندیپورہ، مولانا محمد شفیع ترالی مہتمم دارالعلوم نورالقران سنگم ،حافظ اعجازاحمد بلالی مہتمم دارالعلوم مفتاح القرآن ٹنجلو،مفتی عتیق اللہ صدر انجمن علما وائمہ مساجد ضلع اسلام آباد ،قاری عادل،حافظ بلال احمد رشیدی سکریٹری انجمن ضلع اسلام آباد،مولانا محمد یوسف ندوی ،حافظ شاہدالاسلام احمد ،حافظ عبدالطیف ،مفتی علی محمد مہتمم مدرسہ رحمت عالم اونتی پورہ اور بشیراحمد نے شرکت کی ۔
 

فلاح دارین اننت ناگ کے اہتمام سے تقسیم اسناد کی تقریب

سرینگر//فلاح دارین ویلفیئر سوسائٹی اننت ناگ کی طرف سے سال 2021-22 میں فارغ التحصیل ہوئی بچیوں کیلئے تقسیم اسناد کی ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں جنوبی کشمیر کے مختلف دینی مدارس کے سربراہوں ،ائمہ مساجد اور دیگر لوگوں نے شرکت کی۔ علما ء وائمہ مساجد نے فلاح دارین کے چیئرمین مولانا محمد یوسف چراغ اورحافظ محمد چراغ کو قوم وملت کی بیٹیوں کی معاشی حالات بہتر بنانے اورانکی فلاح وبہبود کی فکر کرنے پر مبارکباد پیش کی۔ مفتی محمد قاسم قاسمی سرپرست اعلیٰ انجمن علما وائمہ مساجد،امیرانجمن حافظ عبد الرحمن اشرفی  ،مولانا عارف حسین مہتمم دارالعلوم سیدنا عمر فاروق رین چوگنڈ ویری ناگ،مفتی عبد العزیز قاسمی صدرمفتی انوار العلوم دندیپورہ، مولانا محمد شفیع ترالی مہتمم دارالعلوم نورالقران سنگم ،حافظ اعجازاحمد بلالی مہتمم دارالعلوم مفتاح القرآن ٹنجلو،مفتی عتیق اللہ صدر انجمن علما وائمہ مساجد ضلع اسلام آباد ،قاری عادل،حافظ بلال احمد رشیدی سکریٹری انجمن ضلع اسلام آباد،مولانا محمد یوسف ندوی ،حافظ شاہدالاسلام احمد ،حافظ عبدالطیف ،مفتی علی محمد مہتمم مدرسہ رحمت عالم اونتی پورہ اور بشیراحمد نے شرکت کی ۔
 

بڈگام میں ڈی جی پی میڈل | جیتنے والوں کے اعزاز میں تقریب

بڈگام//ڈی جی پی میڈل جیتنے اور تعریفی اسناد سے نوازے جانے والے پولیس افسروںاوراہلکاروں کی حوصلہ افزائی کیلئے ڈی پی او بڈگام میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔اس موقع پر ایس ایس پی بڈگام طاہر سلیم،ایڈیشنل ایس پی بڈگام ، ڈی وائی ایس پی نے انعام یافتہ افراد کو تمغے اور تعریفی اسناد پیش کیں۔ایوارڈ یافتہ افسران میں ڈی وائی ایس پی روحیل مرچہ، ڈی وائی ایس پی محمد آفتاب اعوان،انسپکٹر محمد رفیع شاہ ، انسپکٹر مدثر حسین ، انسپکٹر میر سجاد بشیر ، انسپکٹر رابندر سنگھ ، انسپکٹر امیت پال سنگھ ، ایس آئی عبدالرشید ، اے ایس آئی غلام محمد ، اے ایس آئی محمد رفیق ، ایچ سی اچپال سنگھ ، کانسٹیبل سید شبیر اور فالور فاروق احمد شامل ہیں۔تمغہ وصول کرنے والوں کو مبارکباد دیتے ہوئے ایس ایس پی بڈگام نے افسروں واہلکاروں کی ڈیوٹی کے دوران پیش کردہ پیشہ ورانہ مہارت اور لگن کو سراہا۔ انہوں نے ان پر زور دیا کہ وہ دہشت گردی اور دیگر ملک دشمن سرگرمیوں کے خاتمے کے لیے محنت جاری رکھیں۔
 

نیشنل کانفرنس کا گانی خاندان سے اظہارِ تعزیت

سرینگر// نیشنل کانفرنس صدرڈاکٹر فاروق عبداللہ نے نامور تاجر مرحوم غلام الدین گانی کی اہلیہ کے انتقال پر گہرے صدمے کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے مرحومہ کی جنت نشینی اور بلند درجات کیلئے دعا کی ہے۔ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے مرحومہ کے فرزند کے ساتھ ٹیلی فون پر رابطہ  تعزیت کی ۔پارٹی جنرل سکریٹری علی محمد ساگر، صوبائی صدر ناصر اسلم وانی ،سینئر لیڈر مبارک گل ، پیر آفاق احمد اور تنویر صادق نے بھی گانی سوگوار کنبے سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
 

ترال میںعوامی مشکلات کا جائزہ لیا گیا

 سرینگر//آری پل ترال میں بد ھ کو ایک تقریب کے دوران مقامی ڈی ڈی سی ممبر منظور احمد گنائی نے عوامی مشکلات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پربی ڈی اوآری پل فاروق احمد میر کو چارج سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی گئی اور ان کا گرمجوشی کے ساتھ استقبال کیا گیا۔ فاروق احمد میر نے بتایا کہ وہ بحیثیت بی ڈی او اس علاقے کی مجموعی ترقی کے لیے کام کرتے رہیں گے۔منظور گنائی نے بتایا کہ وہ آری پل کے لوگوںکی فلاحی اور عوامی کاموں کیلئے پیش پیش رہیں گے۔ سی این ایس 
 

نجیب نقوی اور فاروق ثنائی کی پیپلز کانفرنس میں شمولیت

سرینگر//سابق کانگریس لیڈر سید نجیب نقوی اور سابق ڈپٹی سیکریٹری اسمبلی فاروق ثنائی بدھ کو پیپلز کانفرنس میں شامل ہوئے۔ دونوں کا استقبال پی سی چیئرمین سجاد غنی لون کیا۔ پارٹی ترجمان کے مطابق پارٹی سجاد لون کے علاوہ جن سینئر لیڈران نے ان شخصیات کا استقبال کیا ان میں عابد انصاری ، راجہ اعجازعلی ، خورشید عالم ، عباس وانی ، شیخ عمران ، عدنان اشرف اور مدثر کریم شامل ہیں۔ خورشیدعالم نے پارٹی میں نئے رہنماؤں کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی رہنماؤں ، سماجی کارکنوں اور ادبی، علمی اورانتظامی بیک گراونڈ کے لوگوں کا پیپلز کانفرنس میں شامل ہونا حوصلہ افزا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے مناظر پارٹی قیادت کونئی امید اور نئی سیاسی افق کے ساتھ لوگوں کو ایک شفاف و عوام دوست اور جوابدہ سیاسی نظام فراہم کرنے کے لیے مزید محنت کرنے کی حوصلہ دے رہی ہے۔اس دوران سید نجیب نقوی نے پیپلز کانفرنس میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ان کے پی سی میں شمولیت کی بنیادی وجہ اس کی متحرک قیادت ہے جو جموں و کشمیر میں کئی دہائیوں پرانے سیاسی نظام کا بہترین متبادل فراہم کر رہی ہے۔
 

صارفین پانی کا ذخیرہ کریں | 17اور18ستمبر کو پانی کی سپلائی بند رہے گی

نیوز ڈیسک
 
سرینگر //واٹر ورکس ڈویژن سرینگر نے اطلاع دی ہے کہ ٹنگہ نار واٹر سپلائی سسٹم میں بجلی کی ترسیلی لائن کی مرمت کیلئے دئے گئے علاقوں میں 17ستمبر اور  18ستمبر 2021کو پانی کی سپلائی بند رہے گی اور اسلئے صارفین کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اضافی پانی کا ذخیرہ کریں۔ پینے کے صاف پانی کی سپلائی نٹی پورہ، بٹوارہ، شیو پورہ، سمربگ،شالیمار،لسجن سوئی ٹینگ، کانی ہامہ ، پہرو،واگورہ، سٹھسو، چھتر گام،ماگرے پورہ، ڈون واری، نوگام فیض آبادکالونی، بشارت کالونی،کانی پورہ، شنکر پورہ، ٹین گن، کھنڈا،متھن،کھنموہ، زیون، سیمپورہ، پانپور، زاوورہ، پانتہ چھوک، بالہامہ، ووین اور زعفران کالونی شامل ہے۔ محکمہ جل شکتی نے کہا ہے کہ ایمرجنسی میں پینے کے صاف پانی کے حصول کیلئے صوبائی کنٹرول روم کے فون نمبر پر 0194-2477207,2452047پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔
 

 انجمن شرعی شیعیان کا احتجاجی مظاہرہ | بڈگام میںضلع ہسپتال تعمیرکرنے کا معاملہ

سرینگر//انجمن شرعی شیعیان نے بڈگام قصبے میں 300 بستروں والے ضلع ہسپتال کی تعمیر کا مطالبہ دہراتے ہوئے انجمن کے سینکڑوں حامیوں نے آغا سید مجتبیٰ عباس کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا ۔اس موقع پر آغا سید مجتبیٰ نے کہا کہ ریاستی انتظامیہ کی طرف سے ضلع بڈگام کے عوام کے ساتھ بار بار وعدہ خلافیاں کی جا تی رہی ہیں ،ضلع میں تعمیر و ترقی اور بنیادی سہولیات کے حوالے سے آج تک کئی اعلانات کئے گئے لیکن زمینی سطح پر کبھی ان اعلانات پر عمل در آمد نہیں ہو سکا ۔انہوں نے کہا کہ اس سال رواں کے ابتدا میں ریشی پورہ بڈگام میں 300بستروں والا کوڈ اسپتال تعمیر کرنے کا اعلان ہوا اور کچھ ابتدائی کام بھی کیا گیا اور اس ہسپتال کو بھی بلا وجہ کسی اور جگہ منتقل کیا گیا ۔اس حکومتی اقدام کے خلاف ضلع بڈگام کے عوام نے سخت ناراضگی کا مظاہرہ کیا جس پر ریاستی انتظامیہ نے ریشی پورہ بڈگام میں ضلع ہسپتال تعمیر کرنے کا وعدہ کیا لیکن نو ماہ گزرنے کے با وجود اس حکومتی وعدے کے وفا ہونے کے دور دور تک آثار دکھائی نہیں دے رہے ہیں۔
 

نیشنل کانفرنس تنظیمی انتخابات | گاندربل کے 5بلاک صدور منتخب

 
سرینگر//نیشنل کانفرنس تنظیمی الیکشن کے سلسلے میں حلقہ انتخاب گاندربل کے مزید5بلاکوں کا چنائو پارٹی کے جنوبی زون صدر ڈاکٹر بشیر احمد ویری کی نگرانی میں عمل میں لایا گیا جبکہ پارٹی کے سینئر لیڈران عبدالمجید لارمی، نذیر احمد ملک ،غلام نبی وانی تیلبلی، انچارج الیکشن کشمیر غلام نبی بٹ نے الیکشن مبصرین کے فرائض انجام دیئے۔ چنائو کے دوران بلاک پھاگ کیلئے فیاض احمد بابا، بلاک گاندبل کیلئے محمد امین میر، بلاک بٹہ ونی کیلئے عبدالرحمن بٹ، شیر پتری کیلئے گلزار احمد خان اور واکورہ کیلئے غلام احمد وانی بلاک صدور چنا گیا۔ڈاکٹر بشیر احمد ویری نے منتخب ہوئے بلاک صدور کو مبارکباد پیش کی اور اُمید ظاہر کی کہ نومنتخب عہدیداران پارٹی کی مضبوطی کیلئے کام کرنے کے علاوہ ہر حال میں خود کو عوام کیلئے وقف رکھیں گے۔ انہوں نے پارٹی الیکشن کی اہمیت اور افادیت بیان کرتے ہوئے کہا کہ یہ جمہوری عمل پارٹی کی مضبوطی عیاں کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس کو یہ طرئہ امتیاز حاصل ہے اور اس جماعت کے اندر ایک مضبوط جمہوری نظام ہے اور ہمیں ہر حال میں پارٹی کی اس خصوصیت کو بنائے رکھنا چاہئے۔ اُن کا کہنا تھا کہ لوگوں کی بے لوث خدمت کرنا نیشنل کانفرنس کا بنیادی اصول رہا ہے ، اس لئے ضروری ہے کہ ہم ایسے پارٹی عہدیداروں کا انتخاب کریں جو ہر وقت لوگوں کیلئے دستیاب رہیں ۔
 
 

تازہ ترین