تازہ ترین

جموںوکشمیر میںفلمی سیاحت کا فروغ | ناظم سیاحت بالی ووڈ کے معروف پروڈکشن ہائوس سے ملاقی

تاریخ    17 ستمبر 2021 (00 : 01 AM)   


نیوز ڈیسک
ممبئی//ناظم سیاحت کشمیر ڈاکٹر جی این اِیتو اور ڈائریکٹر سیاحت جموں ویو یکا نندا رائے جو مہاراشٹر کے تشہیری دورے پر ہیں ،نے بالی ووڈ کے معروف پروڈکشن ہائوسز اور فلم سازوں کے ساتھ تبادلہ خیال کا سلسلہ شروع کیا اور ان سے کہا کہ وہ جموں وکشمیر کے ساتھ اَپنے روابط کو مزید بحال کریں۔دورانِ تبادلہ خیال آنے والے اَفسران نے جموںوکشمیر میں فلمی سیاحت کے اِمکانات پر زور دیا اور بالی ووڈ کے ساتھ اِس جگہ کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔اَفسران نے معروف پروڈیوسروں اور فلم پروڈیوسروں کو مطلع کیا کہ حال ہی میں جے اینڈ کے اِنتظامیہ نے ایک فلم پالیسی کا آغاز کیا ہے جس کا مقصد فلموں کی شوٹنگ کے لئے سنگل وِنڈو میکانزم فراہم کرنا ہے ۔ انہیں بتایا گیا کہ فلم پالیسی کے علاوہ یوٹی میں شوٹنگ کی حوصلہ اَفزائی کرنا ہے اور اِس سلسلے میں محکمہ سیاحت تمام کوآرڈی نیشن کرے گا۔ فلمی یونٹس جن کے ساتھ ڈاکٹر اِیتو اور وویکا نند رائے نے ریلائنس اِنٹرٹینمنٹ یش راج پروڈکشنز ، مکیش بھٹ پروڈکشنز ، پروڈیو سرس گلڈ ، موشن پکچر ایسو سی ایشن آف امریکہ ، ایکسل اِنٹرٹینمنٹ اور دیگر پروڈکشن ہائوسز کے سربراہان کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔