تازہ ترین

ٹنگمرگ میں تیندوے کے حملہ میں نوجوان مضروب | لولاب میں ریچھ نے میاں بیوی کوزخمی کیا

تاریخ    17 ستمبر 2021 (00 : 01 AM)   


مشتاق الحسن+اشرف چراغ
ٹنگمرگ+کپوارہ//ٹنگمرگ میں تیندوے نے ایک نوجوان کو زخمی کردیا جبکہ کلاروس کپواڑہ میں ریچھ نے میاں بیوی کو مضروب کیا۔ سیاحتی مقام گلمرگ میں سیاحوں کے ساتھ کام کرنے والا مزدور شوکت احمد کھٹانہ ولد جلال الدین کھٹانہ ساکنہ قاضی پورہ اس وقت ٹنڈل بسکو سکول کے نزدیک تیندوے کے حملے میں زخمی ہوگیا جب وہ شام دیر گئے ٹنگمرگ بازار سے گھر قاضی پورہ پیدل جارہاتھا ۔اس دران نزدیکی جنگل سے اچانک تیندوا نمودار ہوا جس نے مذکورہ مزدور کو زخمی کردیا اور اسے فوری طور سب ڈسڑکٹ اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اسکا علاج معالجہ چل رہا ہے۔ ادھر  کلاروس لولاب علاقہ میں میا ں بیوی شدید طور زخمی ہوئے ہیں ۔ ناگسری کلاروس میں بدھ کی شام دیر گئے ایک خونخوار ریچھ بستی میں دا خل ہو گیا اور وہا ں عبدالعزیز کھٹانہ اور اس کی اہلیہ صائبہ پر حملہ کر کے انہیں شدید طور زخمی کیا ۔میاں بیو ی کی چیخ و پکار کی وجہ سے آس پاس کے لوگ جمع ہوئے اور لاٹھیو ں سے ریچھ کا تعاقب کیا اور انہیں ریچھ کے چنگل سے چھڑا دیا جبکہ ریچھ کو بستی سے بھگا دیا ۔ میا ں بیو ں کو مقامی لوگوں نے علاج و معالجہ کے لئے پرائمری ہیلتھ سنٹر کلاروس میں دا خل کیا ۔واضح رہے کہ شمالی ضلع کپوارہ میں گزشتہ ایک مہینے سے متعدد علاقوں میں جنگلی جانورو ں کے پے در پے حملہ جاری ہیں جس کے نتیجے میں اب تک ایک درجن کے قریب شہری زخمی ہوئے ہیں ۔
 

تازہ ترین