تازہ ترین

ترال میںشہری اخروٹ کے درخت سے گرکرلقمہ اجل | کولگام میں ٹریکٹر کی ٹکر سے 35سالہ نوجوان کی موت

تاریخ    17 ستمبر 2021 (00 : 01 AM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر//کشمیرمیں درختوں سے اخروٹ اُتارنے کاسیزن پورے جوبن پرہے لیکن اس دوران حادثات کاسلسلہ بھی جاری ہے ۔ترال میں ایک ساٹھ سالہ شخص اخروٹ اُتارنے کے دوران درخت سے گرکرلقمہ اجل بن گیا۔یہ حالیہ دنوںمیں اس نوعیت کادوسرا حادثہ ہے۔ گزشتہ ہفتے اوڑی میں ایک55سالہ شخص اسی طرح اخروٹ کے درخت سے گرکرلقمہ اجل بن گیا تھا۔ترال کے لام نامی گائوںمیں ایک 60سالہ شخص محمداکرم ڈار ولدعبدالعزیزجمعرات کواخروٹ اُتارنے کے دوران درخت سے گرکرشدیدزخمی ہوگیا۔مذکورہ شخص کوفوری طورپرسب ڈسٹرکٹ اسپتال ترال پہنچایا گیا تاہم یہاں موجودڈاکٹروںنے اُسے مردہ قرار دے دیا۔اس دوران ضلع کولگام کے دمہال ہانجی پورہ علاقہ میں ایک 35سالہ نوجوان ٹریکٹر کی ٹکر لگنے سے لقمہ اجل بن گیا۔ معلوم ہواکہ جمعرات کو 35سالہ جاویداحمدگنائی ولدعبدالقدوس ساکن چھجمولہ دمہال کوایک تیزرفتار ٹریکٹرنے ٹکرمارا ۔مذکورہ نوجوان کونزدیکی اسپتال پہنچایا گیاتاہم ڈاکٹروںنے اُسے مردہ قرار دے دیا۔کولگام پولیس نے ا س حادثے کی مناسبت سے معاملہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔