تازہ ترین

خاردار تاروں اورکھمبوں کو تبدیل کریں | مشیر بصیر خان کی محکمہ بجلی کے افسران کو ہدایت

تاریخ    17 ستمبر 2021 (00 : 01 AM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر//لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر بصیر احمد خان نے پاور ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے افسران کو ہدایت دی کہ وہ کھمبوں اور خاردارتاروں کو تبدیل کرنے کے عمل کو تیز کریں تا کہ سردیوں کے موسم سے پہلے ہی یہ کام مکمل ہو جائے ۔ انہوں نے یہ ہدایات سول سیکریٹریٹ میں ایک میٹنگ کے دوران ترسیلی لائن اور دیگر مواد کی خریداری کے حوالے سے اہم مسائل کو حل کرنے کے دوران دی۔ اجلاس میں چیف انجینئر ( ڈسٹری بیوشن ) ، چیف انجینئر پروجیکٹس اینڈ پرکیور منٹ کشمیر ، چیف انجینئر ( ڈسٹری بیوشن ) جے پی ڈی سی ایل ، چیف انجینئر جے پی ٹی سی ایل اور چیف انجینئر پروجیکٹس اینڈ پرکیور منٹ جموں نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے میٹنگ میں شرکت کی ۔ مشیر نے جموں صوبے کے افسران کو ہدایت دی کہ وہ ڈبل شفٹوں میں کام کریں تا کہ خریداری کا سارا عمل 10 دن میں مکمل ہو جائے ۔مشیر نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ مواد کی ضروری خریداری کریں اور کام کو مقررہ وقت کے اندر مکمل کرنے کیلئے مزدور لگائیں ۔ اس بات کو برقرار رکھتے ہوئے کہخاردار تاروں کی تبدیلی کی اعلیٰ سطح پر نگرانی کی جا رہی ہے ۔ مشیر نے کہا کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر پیش رفت کا جائیزہ لیں گے اور اس سلسلے میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔ چیف انجینئر جموں نے مشیر کو بتایا کہ 87000 کھمبے اور 12551 کلو میٹر خاردار تاروں کی ضرورت ہے اور اس کی جگہ اس مالی سال کیلئے مقرر کی گئی ہے جس کا عمل پہلے ہی شروع ہو چکا ہے ۔ مشیر نے مزید تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت دی کہ وہ اپنے اپنے اضلاع میں کئے گئے پورے عمل کی طبعی تصدیق کریں ۔ انہوں نے افسران کو مزید ہدایت دی کہ وہ اس عمل میں پی آر آئی کو شامل کریں ۔