تازہ ترین

محکمہ جل شکتی کے ہینڈ پمپ پر قبضہ

محکمہ نے پولیس کومعاملہ درج کرنے کو کہا

تاریخ    17 ستمبر 2021 (00 : 01 AM)   


عاصف بٹ
کشتواڑ//ضلع کشتواڑ کے ڈی پی او دفتر کے قریب ایک رہایشی پر محکمہ کے ہینڈپمپ پر قبضہ کو لیکر محکمہ جل شکتی نے پولیس کومعاملہ درج  کرنے کو کہا۔ یہ ہینڈپمپ عوام کی سہولت کیلئے لگایا گیا تھاجس پر اس نے قبضہ کرلیا۔کشمیر عظمیٰ کو ملی تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئرمحکمہ جل شکتی کشتواڑ نے ایس ایچ او کشتواڑ کو لیٹر زیر نمبرJS/PHE/HQ/SDJ/661-62 تاریخ  14-9-2021 لکھا جس میں انھوں نے اس شخص کے خلاف مقدمہ درج کرنے کو کہا جس نے ہینڈپمپ کو اپنے گھر کے اندر قبضہ کیا ہے۔محکمہ کے ایک افسر نے نام بتایا کہ اس مقام پر 4سال قبل محکمہ نے ہینڈ پمپ لگایا تھا جسکے بعد اس جگہ پر مکان کی تعمیر کی گئی اور اسے جہاں گردنواح کے لوگ استعمال کرتے تھے وہیں اس نے اس پر قبضہ کرکے اسے گھر کے اندر رکھا جسکے بعد مقامی لوگوں نے محکمہ کو اسکی شکایت کی اور اس پر کاروائی کرنے کی مانگ کی۔جبکہ محکمہ نے پولیس کو اس شخص کے خلاف مقدمہ درج کرنے کو کہا گیا ہے۔مقامی لوگوں نے حیرانگی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ کس طرح اس شخص نے اس پر قبضہ کیا فوٹو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہینڈپمپ کو کچن لے اندر لگایا گیا ہے ۔