تازہ ترین

میگھوال نے ادھمپور میں خود سواری کر کے سائیکل ریلی کو جھنڈی دکھائی

تاریخ    17 ستمبر 2021 (00 : 01 AM)   


 اودھمپور//عوامی آؤٹ ریچ پروگرام کے دوسرے دن مرکزی وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور اور ثقافت ارجن رام میگھوال نے گورنمنٹ ماڈل ہائیر سکینڈری اسکول اودھمپور کا دورہ کیا ۔ پروگرام میں ڈپٹی کمشنر اودھمپور اندوکنول چب ، ایس ایس پی سرگون شکلا، اے ڈی ڈی سی کانتا دیوی ، اے ڈی سی محمد سید خان ، چیف پلاننگ آفیسر راجیو بھوشن کے علاوہ دیگر اعلیٰ حکام موجود تھے ۔ مرکزی وزیر نے ڈی سی اودھمپور کے ہمراہ امر سنتوش آرٹ گیلری کا افتتاح کیا اور یہاں جی ایم ایچ ایس ایس میں ضلع اودھمپور کی ثقافت اور تاریخی یادگاروں پر ایک دستاویزی فلم جاری کی ۔ افتتاح کے بعد مرکزی وزیر نے اسٹالوں اور فوٹو نمائش کا معائینہ کیا جس میں پرانی یادگاریں ، پتھر کے اوزار ، جیواشم ، تانبے اور پیتل کے برتن ، پرانی کتابیں /دستاویزات ، ہتھیار ، مغلیہ دور سے لیکر تاریخی موریہ ، قدیم آلات ، سکالچر آئیکنو گراف ، زیورات کشمیری ، گوجری اور قبائلی مخطوطات وغیرہ کو نمائش میں اشیاء کی تفصیلی معلومات اور تاریخ کے ساتھ پیش کیا گیا ۔ مرکزی وزیر نے اس نمائش کے انعقاد کیلئے ضلعی انتظامیہ اور امر سنتوش آرٹ گیلری کی کوششوں کو سراہا ۔ انہون نے کہا کہ اس طرح کی نمائش لوگوں کو ان کے بھر پور ماضی کے بارے میں آگاہ کرنے کیلئے اور ان میں اس کو محفوظ رکھنے کیلئے ایک احساس پیدا کرتی ہے ۔ اِس سے قبل ضلع اِنتظامیہ اودھمپورنے یوبی رینڈرنورس سائیکلسٹ ایسو سی ایشن اودھمپور کے اِشتراک سے ’ آزادی کا اَمرت مہااُتسو‘ کے جشن کے طور پر سائیکل ریلی کا اِنعقاد کیا۔ مرکزی وزیر نے تارا نِواس اودھمپور سے سائیکل ریلی کو جھنڈ ی دکھائی ۔اِس سلسلے میں مرکزی وزیر سمیت 28 سے زائد سائیکلسٹ نے بھی سائیل ریلی میں حصہ لیا۔ ریلی تارا نواس سے شروع ہوئی اور ایم ایچ چوک ،دومیل ، دھر روڈ ، وینس چوک ، چبوترہ بازار ، گول مارکیٹ سے ہوتی ہوئی گورنمنٹ ماڈل ہائیر سکینڈری سکول اودھمپور میں اِختتام پذیر ہوئی۔بعد ازاں، یوگا ڈسپلے کا بھی اہتمام کیا گیا اور وزارت کی جانب سے اسناد تقسیم کی گئی۔مرکزی وزیر نے میڈیا اَفراد کو بریفنگ دیتے ہوئے منتظمین کو مبار ک باد دی اور کہا کہ اس ریلی کے اِنعقاد کا بنیادی مقصد عام لوگوں میں کاربن کے اخراج کو کم کرنے اوریوگا کی اقدار کو فروغ دینا ہے جو ہماری امیر ورثہ ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ یہ ہماری اِجتماعی ذمہ داری ہے کہ فِٹ انڈیا مومنٹ کے حوالے سے وزیراعظم کی ملک گیر مہم کا حصہ بنیں۔گورنمنٹ ماڈل ہائیر سیکنڈری سکول میں پرنسپل ، سٹاف ممبران اور این سی سی کیڈٹس کے طلاب نے مرکزی وزیر کا والہانہ استقبال کیا۔ انہوں نے یوگا کے قومی تمغہ جیتنے والوں کے ساتھ بات چیت کی۔ اس موقعہ پر سکول کے طلاب نے مختلف یوگا آسن دکھائے ہیں۔ مرکزی وزیر نے یوگا کی اہمیت کو اُجاگر کرتے ہوئے کہا کہ یوگا دنیا کے لئے ہندوستان کا ایک انمول تحفہ ہے۔ انہوں نے مجموعی صحت اور تناؤ سے دور زندگی کے لیے اپنی روز مرہ کی زندگیوں میں یوگا کو اپنانے پر زور دیا۔ مرکزی وزیر نے سکول لائبریری اور سپورٹس گراؤنڈ کا بھی دورہ کیا اور بنیادی ڈھانچے اور لائبریری میں دستیاب کتابوں کے بارے میں اِستفسار کیا۔اِس موقعہ پر متعدد وَفود مرکزی وزیر سے ملاقی ہوئے جنہوں نے اَپنے مسائل ، شکایات او رمطالبات وزیر موصوف کے گوش گزار کئے۔مرکزی وزیر نے وفود کو جائز مسائل اور مطالبات کے ازالے کی یقین دہانی کرائی ۔