تازہ ترین

وراٹ کوہلی کا ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ کے بعد | اس فارمیٹ کی کپتانی چھوڑنے کا فیصلہ

تاریخ    17 ستمبر 2021 (00 : 01 AM)   


یو این آئی
نئی دہلی/یو این آئی// ہندوستان کے کپتان وراٹ کوہلی نے اکتوبر-نومبر میں متحدہ عرب امارات اور عمان میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ کے بعد اس فارمیٹ کی کپتانی چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ وراٹ کوہلی نے یہ اعلان کرتے ہوئے کہا، " یہ فیصلہ کرنے میں مجھے کافی وقت لگا۔ اپنے نزدیکی لوگوں روی بھائی اور لیڈر شپ گروپ کا حصہ رہے روہت شرما کے ساتھ کافی تبادلہ خیال کے بعد میں نے اکتوبر میں دبئی میں منعقد ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ کے بعد ٹی 20 ٹیم کی کپتانی سے سبکدوش ہونے کا فیصلہ کیا ہے ۔