تازہ ترین

نارتھ کشمیر پریمیئر لیگ | فروٹ الیون کی شاندار جیت

تاریخ    17 ستمبر 2021 (00 : 01 AM)   


فیاض بخاری
بارہمولہ//افروٹ الیون سپورٹس نے نارتھ کشمیر پریمیئر لیگ کے میچ میں القدس کرکٹ کلب بارہمولہ کو 73 رنز سے شکست دی۔ٹاس جیت کر افروٹ الیون کے کپتان ارفاق خان نے بلیبازی کا فیصلہ کرتے ہوئے مقررہ 18 اورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر  199 رنز بنائے ۔جس میں مومن نے 50 گیندوں پر  شاندار 70 رنز بنائے جبکہ ازیر نے قہر انگیز اور برق رفتار اننگز  کھیل کر محض 15 گیندوں پر اپنی نصف سنچری مکمل کر کے 17 گیندوں پر ناباد 57 رنز بنائے ۔جواب میں القدس کرکٹ کلب بارہمولہ کی ٹیم  مقررہ 18 اورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 126 رنز بنانے میں کامیاب رہی ۔ازیر اور بٹ شوکت نے شاندار گیندبازی کرتے ہوئے افروٹ الیون کے لئے دو دو وکٹیں حاصل کی جبکہ مومن اور عاشق ایک ایک وکٹ لینے میں کامیاب رہے ۔ازیر کو میچ کے بہترین کھلاڑی کے اعزاز سے نوازا گیا ۔جبکہ مومن کو میچ کے بہترین مومنٹ آف دہ پلیئر کے ایوارڈ سے نوازا گیا ۔