تازہ ترین

ملا برادر دنیا کی 100 بااثر شخصیات میں شامل

تاریخ    17 ستمبر 2021 (00 : 01 AM)   


یو این آئی
واشنگٹن//ملا عبدالغنی برادر کو ٹائم میگزین کی جانب سے 2021 کے بااثر ترین افراد میں شامل کیا گیا ہے۔ طالبان کی نئی اعلان کردہ حکومت میں نائب وزیراعظم اور دوحہ معاہدے میں سرفہرست شخصیت اپنے وقت کے اعتبار سے 2021 کے 100 بااثر افراد میں شامل ہوچکے ہیں۔ملا برادر نے امن معاہدے کے دوران امریکہ کے ساتھ مذاکرات میں طالبان کی قیادت کی۔ ملا عبدالغنی شاذ و نادر ہی عوامی بیانات دیتے ہیں۔ فروری 2020 میں جب زلمے خلیل زاد نے دوحہ میں امن معاہدے پر دستخط کیے ، اس وقت ملا برادر طالبان کے اہم نمائندے تھے۔حال ہی میں ، ٹائم میگزین نے کہا ہے کہ ملا برادر تمام اہم فیصلے خود کرتے تھے جس میں سابق حکومت کے ارکان کو دی جانے والی معافی ، طالبان کے کابل میں داخل ہونے کو موقوف کرنا اور حکومت کے پڑوسی ریاستوں بالخصوص چین اور پاکستان کے ساتھ رابطوں اور دوروں سے متعلق فیصلے شامل ہیں۔