تازہ ترین

۔6 برسوں میں 5 لاکھ کروڑ روپے کی وصولی:سیتا رمن

تاریخ    17 ستمبر 2021 (00 : 01 AM)   


یو این آئی
نئی دہلی// وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے مودی حکومت کے پہلی اور دوسری مدت کار میں کیے گئے بینک اصلاحات اور دیگر تدابیر کا حوالہ دیتے ہوئے کل کہا کہ گذشتہ مالی سالوں میں سرکاری بینکوں نے 501479 کروڑ روپیے کے پھنسے قرض کی وصولی کی ہے ۔ محترمہ سیتا رمن نے یہاں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے یہ اطلاع دی کہ مارچ 2018 کے بعد 3.1 لاکھ کروڑ روپیے کی وصولی کی گئی ہے ۔ سنہ 2018-19 میں 1.2 لاکھ کروڑ روپیے کی وصولی کی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھوشن اسٹیل جیسی دیوالیہ کمپنیوں کے نمٹارے سے بھی 99 ہزار کروڑ روپیے سے زیادہ کی وصولی کی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سنہ 2013 میں 21 سے محض دو سرکاری بینک منافع کما رہے تھے جبکہ امسال مارچ میں محض دو بینک ہی نقصان میں تھے ۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ وہ مالی سال میں حکومت کی چار ‘آر’ نافذ کی گئی جس سے بینکوں نے 501479 کروڑ روپیے کی وصولی کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب بینکوں کو سرمایہ کاری کے لیے محض حکومت پر ہی منحصر نہیں بلکہ وہ خود بازار سے پونجی اکٹھا کر رہے ہیں۔