تازہ ترین

جی ایس ٹی کونسل کی 45ویں میٹنگ آج

تاریخ    17 ستمبر 2021 (00 : 01 AM)   


نیوز ڈیسک
نئی دہلی//مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کی صدارت میں گڈز اینڈ سروسز ٹیکس (جی ایس ٹی) کونسل کی 45 ویں میٹنگ آج لکھنؤ میں ہوگی۔وزارت خزانہ کے مطابق میٹنگ صبح 11 بجے شروع ہوگی۔ اس میں ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے وزرائے خزانہ کے ساتھ ساتھ مرکزی وزیر مملکت برائے خزانہ پنکج چودھری اور وزارت خزانہ کے اعلیٰ افسران بھی موجود رہیں گے ۔ماہرین کے مطابق لکھنؤ میں منعقد ہونے والی یہ میٹنگ بہت اہم ہونے والی ہے کیونکہ اس میں کئی ایشوز کے ساتھ ساتھ جی ایس ٹی کی شرحوں کو منطقی بنانے پر بھی تبادلہ خیال کیا جا سکتا ہے ۔ اس کے ساتھ پٹرول اور ڈیزل کو بھی اس کے دائرہ کار میں لانے پر بھی غور کیا جا سکتا ہے ۔