تازہ ترین

سنٹرل وسٹا پروجیکٹ پر لوگوں کو گمراہ کیا گیا:مودی | وزارت دفاع کے نئے تعمیر شدہ دفاتر کے کیمپس کا افتتاح

تاریخ    17 ستمبر 2021 (00 : 01 AM)   


یو این آئی
نئی دہلی// وزیر اعظم نریندر مودی نے کل سنٹرل وسٹا پروجیکٹ پر تنقید کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ان لوگوں نے صرف گمراہ کرنے کی کوشش کی اور سینکڑوں سال پرانی اور خستہ حال ہٹ مینٹس اور بیرکوں میں کام کرنے والے فوجی افسران کی پریشانیوں پر خاموشی اختیار کئے رکھی ۔جمعرات کو یہاں وزارت دفاع کے کستوربہ گاندھی مارگ اور افریقہ ایونیو میں دو نئے تعمیر شدہ آفس کمپلیکس کا افتتاح کرنے کے بعد اپنے خطاب میں مسٹرمودی نے کہا کہ کچھ لوگوں نے اس پروجیکٹ کی مخالفت صرف گمراہ کرنے اور حقائق اور ضروریات کو نظر انداز کرنے کے لیے کی۔انہوں نے کہا ‘‘وہ لوگ جو سینٹرل وسٹا پروجیکٹ کے پیچھے ڈنڈا لے کر پڑے تھے وہ ہٹ مینٹس پر خاموش رہے ۔ وہ صرف الجھن پھیلا رہے تھے ۔