تازہ ترین

امداد دینے پر ممنون ہیں:طالبان

اندرونی معاملات میں دخل اندازی قبول نہیں

تاریخ    16 ستمبر 2021 (00 : 01 AM)   


کابل،// اندرونی معاملات میں دخل اندازی قبول نہیں،امداد دینے پر ممنون ہیں، طالبان۔ تفصیلات کے مطابق افغانستان کے عبوری وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی نے افغانستان پر غیرملکی دبا ئوکو مسترد کرتے ہوئے کہاہے کہ دنیا ہمارے سامنے شرائط نہ رکھے ہم اپنی مرضی کی حکومت بنائیں گے، پاکستان، قطر، ازبکستان ،ترکی اور چین کا تعاون کرنے اور امداد دی ان ممالک کے ممنون ہیں، جن عالمی اداروں نے افغانستان میں اپنے منصوبے نامکمل چھوڑے وہ منصوبوں کومکمل کریں، بھرپورتعاون کریں گے، سرمایہ کار افغانستان آئیں مکمل سیکورٹی فراہم کریں گے۔کابل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے افغان عبوری خارجہ نے کہا کہ ہمیں قطر، پاکستان اور ازبکستان سے امدادی ملی ہے، ہم ان تمام ممالک کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ چند ممالک نے امداد کو اپنے مطالبات سے مشروط کردیا ہے۔ ہم تمام ممالک سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں لیکن کسی ملک کے دبائو میں نہیں آئیں گے۔ مولوی امیر خان متقی نے کہاکہ وزارت خارجہ کے سابق اہلکار اپنا کام جاری رکھیں، ہمارے سفارتخانوں میں موجود اہلکار اب بھی افغانستان کے نمائندے ہیں۔