تازہ ترین

جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو 3-0سے کلین سویپ کیا

تاریخ    16 ستمبر 2021 (00 : 01 AM)   


 کولمبو/یو این آئی// سلامی بلے باز کوئنٹن ڈی کوک (59) اور ریزا ہینڈرکس (56) کی شاندار ناٹ آوٹ نصف سنچریوں کی بدولت جنوبی افریقہ نے منگل کو یہاں تیسرے اور آخری ٹی 20 میچ میں سری لنکا کو 10 وکٹ سے شکست دے کر اسے 3-0 سے کلین سوئپ کردیا۔میزبان سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر صرف 120 رنز بنائے ۔ جواب میں مہمان ٹیم جنوبی افریقہ نے سلامی بلے بازوں ڈی کاک اور ہینڈرکس کی پہلے وکٹ کے لیے 121 رنز کی ریکارڈ شراکت داری کی بدولت 14.4 اوورز میں ہی بغیر کوئی وکٹ گنوائے میچ جیت لیا۔ ڈی کوک نے جہاں سات چوکوں کی مدد سے 46 گیندوں پر ناٹ آوٹ 59 رنز بنائے تو وہیں ہیڈرکس نے 42 گیندوں پر پانچ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے ناقابل شکست 56 رنز بنائے ۔ ڈی کوک کو میچ جیتنے والی اننگ کے لیے 'پلیئر آف دی میچ' کے ساتھ پوری سیریز میں 153 رنز بنانے پر 'پلیئر آف دی سیریز' کا ایوارڈ ملا۔جنوبی افریقہ نے بیٹنگ سے پہلے متاثر کن اور کفایتی گیندبازی کی۔ لیفٹ آرم اسپنر بجورن فارچیون اورتیزگیندبازکاگیسو ربادا نے بالترتیب چار اوورز میں 21 رن دے کردو اور تین اوورز میں 23 رنز دے کر دو وکٹیں حاصل کیں۔