تازہ ترین

راہل ڈریوڈ کرکٹ اکیڈمی کی ٹیم

گل پور ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں داخل

تاریخ    15 ستمبر 2021 (00 : 01 AM)   


حسین محتشم
 پونچھ//گل پور  کرکٹ ٹورنامنٹ کا سیمی فائنل میچ راہول ڈراوڈ کرکٹ اکیڈمی اور بیدی کرکٹ کلب کے درمیان کھیلا گیا جو کہ راہول ڈریوڈ کرکٹ اکیڈمی 73 رنز سے جیت گئی۔ کوچ اور راہول ڈریوڈ اکیڈمی کے بانی پرویز ملک آفریدی کی نگرانی میں ٹیم راہول ڈراوڈ کرکٹ اکیڈمی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 20 اوورز میں 203/6 رنز بنائے۔ ساحل ضوفی نے 29 گیندوں پر 78 رنز بنائے۔ عمران نے 41 رنز بنائے۔ جواب میں بیدی کلب نے 140/10 اسکور کیا۔ اندرپال اور باسط نے 38 اور 28 رنز بنائے۔راہول دراوڑ کرکٹ اکیڈمی کیلئے کفیل نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔ شکاوت نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ ساحل احمد نے اپنی بہترین کارکردگی پر مین آف میچ قرار دیا گیا۔ میچ کی نگرانی گورویندر سنگھ ، اعجاز احمد اورسجاد نے کی۔ ٹورنامنٹ کو ڈاکٹر بوبشن کمار (جونٹی) ، پون کمار اور پرویز احمد آفریدی چیئرمین ای ایچ ایس اے ایس فاؤنڈیشن پونچھ کی تکنیکی نگرانی میں منظم کیا گیا۔