تازہ ترین

بھاجپا ضلع صدر نے عوامی مسائل کا جائزہ لیا

تاریخ    15 ستمبر 2021 (00 : 01 AM)   


حسین محتشم
 پونچھ//بھارتیہ جنتا پارٹی کے ضلع صدر انجینئر محمد رفیق چشتی نے پارٹی ورکران کے ہمراہ پنچایت کھنیتر ٹانڈا اور دپریاں کے مختلف مقامات کا خصوصی دورہ کر عوامی مسائل سے آگاہی حاصل کی ۔اس دوران مقامی لوگوں نے اپنے مسائل اور مطالبات کے سلسلہ میں بھاجپا لیڈرر کو علاقہ میں بنیادی سہولیات کی قلت و دیگر مسائل کے سلسلہ میں تفصیلی جانکاری فراہم کی ۔مقامی لوگوں کی مسائیل کو بغور سننے کے بعد بھارتیہ جنتا پارٹی کے ضلع صدر انجینئر محمد رفیق چشتی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلا لحاظ رنگ ونسل دبے کچلے لوگوں کی خدمت کرنا ان کا مشن ہے جس کے لئے شب و روز ان کے گھر کے دروازے عوام کے لئے کھلے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ عوام کی خدمت کے لئے سیاست میں آئے ہیں اور ان کا یہ جوش و جذبہ ہمیشہ قائم و دائم رہے گا۔انھوں نے کہاموجودہ حکومت ہر علاقہ کی یکساں ترقی کے لئے وعدہ بند ہے۔ موصوف کے اس تفصیلی دورہ پر عوام نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے موصوف کا شکریہ بھی ادا کیا اس موقع پر کثیر تعداد میں علاقہ کے معززین موجود رہے۔