تازہ ترین

رابطہ سڑک پر تار کول بچھانے کا عمل شروع

تاریخ    15 ستمبر 2021 (00 : 01 AM)   


حسین محتشم
 پونچھ//ضلع ترقیاتی کونسل کی چیئرپرسن پونچھ تعظیم اختر نے بلاک پونچھ کے گاؤں بھینچ کا دورہ کیاجہاں انہوں نے کوٹ تا ڈکی سڑک پر تار کول بچھانے کے عمل کا ٓٓآغاز کیا ۔اس موقع پران کے ہمراہ محکمہ تعمیرات عامہ کے ایکس ای این اور دیگرا افسران کے علاوہ نائب سرپنچ بھینچ حاجی محمد صادق ، پنچایت ممبران اور مقامی لوگوں کی کثیر تعداد موجود تھے۔ حلقہ پنچایت بھینچ کے لوگوں نے اس ایک کلو میٹر سڑک پر تار کول بچھانے کا کام شروع کرنے کے لئے ان کا شکریہ ادا کیا ۔انھوں نے کہا کہا گائوں بھینچ کے مقامی لوگ عرصہ دراز سے اس سڑک پر تارکول بچھانے کا مطالبہ کررہے تھے جبکہ ضلع ترقیاتی کونسل چیئر مین نے عوامی مانگ کو دیکھتے ہوئے سڑک کو معیاری بنانے کیلئے تار کول بچھانے کا عمل شروع کروایا ہے ۔نائب سرپنچ بھینچ نے کہا کہ پچھلے کچھ سالوں سے لگاتار ان کو انتظامیہ کی جانب سے نظر انداز کیا جا رہا ہے۔مقامی لوگوں نے چیئر مین موصوفہ و متعلقہ حکام کا شکریہ ادا کیا ۔