تازہ ترین

اڑائی میں جموں وکشمیر بینک کی شاخ کھولی گئی

تاریخ    15 ستمبر 2021 (00 : 01 AM)   


عشرت حسین بٹ
 منڈی//تحصیل منڈی کے علاقہ آڑائی میں عوام کیلئے سرکار کی جانب سے جموں و کشمیر بینک شاخ کا افتتاح کیا گیا جس کیلئے آڑائی کی عوام نے سرکار کا شکریہ ادا کیا ہے ۔منگل کو منڈی تحصیل کے علاقہ آڑئی کی بیس ہزار سے زاید عوام کیلئے بینک شاخ کھولی گئی جس کا افتتاح جموں و کشمیر بینک کے ڈی جی ایم راجیش دوبے نے کیا۔ اس موقہ پر آڑائی کے معززین کے علاوہ متعدد لوگوں نے شرکت کی۔افتتاحی تقریب کے دوران مولوی محمد فرید نے انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ علاقہ میں جموں وکشمیر بینک کی شاخ کھولے جانے کے بعد مقامی صارفین کو علاقہ میں ہی معیاری سہولیات دستیاب ہونگی ۔انہوں نے بتایاکہ ا س سے قبل مقامی لوگوں کو بینک سہولیت کیلئے کئی کلو میڑ کی دوری پر منڈی میں قائم بینک شاخ میں جانا پڑتا تھا ۔مقامی لوگوں نے بھی جموں وکشمیر انتظامیہ کیساتھ ساتھ بینک حکام کا شکریہ ادا کیا ۔