تازہ ترین

مزید خبریں

تاریخ    15 ستمبر 2021 (00 : 01 AM)   


حلقہ انتخاب رام کے کئی دیہات سڑک رابطہ نہ ہونے کی وجہ سے دشوار گزار زندگی جینے پر مجبور 

براڑگڑی ، باٹسول ،کسلہ ، اہمہ دردہی اور کھوڑا کی دس ہزار کے قریب آبادی کو گونا گوں مشکلات کا سامنا

محمد تسکین
بانہال//زمینی رابطے سے تحصیل اکڑال سے منسلک اور بلاک اور تحصیل کی نسبت سے رام بن کا علاقہ براڑ گڑی بنیادی سہولیات سے محروم ہے اور رسل و رسائل کیلئے رابطہ سڑک کی کمی نے اس دور افتادہ پہاڑی علاقے کے ہزاروں لوگوں کو کسمپرسی کی دلدل میں دھکیل رکھا ہے۔ بلاک رام بن کی پنچایت سیری بی کے علاقہ براڑگڈی ، کسلہ ، باٹسول اور سب ڈویژن رامسو کی پنچایت سوجمتنہ کے درداہی ، اہمہ اور کھوڑا کے علاقوں کو سڑک رابطے سے جوڑنے کیلئے ابھی تک کسی بھی قسم کے اقدامات نہیں کئے گئے ہیں جس کی وجہ سے عام زندگی بری طرح سے متاثر ہے۔مقامی رضاکار فاروق احمد نے کشمیر عظمی کو بتایا کہ علاقہ براڑ گڑی ، کسلہ، باٹسول ، اہمہ ، درداہی اور کھوڑا  کے لوگ تعمیر و ترقی کے سرکاری دعووں کے باوجود قدیم طرز کی زندگی جینے پر مجبور ہیں اور دس ہزار کی زائد ابادی کیلئے مرکزی اور ریاستی حکومتوں کے گائوں گائوں  سڑک پہنچانے کے دعوے سرکاری میڈیا کے اعلانات تک ہی محدود ہو کر رہ گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ رام بن بلاک کی پنچایت سیری بی کے علاقہ براڑگڈی ، کسلہ ، باٹسول اور بلاک رامسو کی پنچایت سوجمتنہ کے درداہی اور اہمہ کے لوگ آج بھی شدید مریضوں کو چار پائی پر اٹھا کر آٹھ آٹھ کلومیٹر کا پیدل اور دشوار پہاڑی سفر طے کرتے ہیں اور زندگی چلانے کیلئے روز روز کی دوڑ دھوپ لوگوں کیلئے سڑک نہ ہونے سے وبال جان بنی ہوئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہاں کے لوگوں کو شکایت ہے کہ الیکشن کے دوران ہر سیاسی پارٹی کے لیڈران یہاں آکر  سینکڑوں وعدے کرکے چلے جاتے ہیں لیکن جب الیکشن ختم ہو جاتے ہیں تو پھر پانچ سال تک ان میں سے کوئی فرد بشر یہاں نظر نہیں آتا۔انہوں نے کہا کہ علاقے میں تقریبا دس ہزار سے زیادہ نفوس زندگی گزر بسر کر رہے ہیں مگر علاقے میں کسی بھی طرح کی سہولیات موجود نہیں ہے اور ڈیجیٹل دور میں بھی زندگی بسر کرنا دشوار ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سڑک نہ ہونے کی وجہ سے زیر تعلیم بیشتر طالب علم دسویں کے بعد تعلیم کو خیر باد کہنے پر مجبور ہوتے ہیں۔ انہوں نے گورنر انتظامیہ سے اپیل ہے کہ وہ ضلع رام بن کے سڑک رابطے سے محروم علاقوں کو جوڑنے کیلئے پی ایم جی ایس وائی اور محکمہ تعمیرات عامہ کو متحرک کریں تاکہ لوگوں اسازیت ناک زندگی سے راحت پا سکیں۔ 
 
 
 

کشتواڑ کا نوجوان نروال سڑک حادثے میں لقمہ اجل

عاصف بٹ
 کشتواڑ//جموں کے نروال علاقہ میں سڑک کے حادثے میں کشتواڑ کا نوجوان لقمہ اجل ہوا۔ تفصیلات کے مطابق یہ حادثہ منگلوار کو چار بجے کے قریب نروال علاقہ میں پیش آیا جب موٹرسائیکل سوار تیز رفتاری سے جارہا تھا جسکی شناخت لتن کمار ولد ستیش کمار عمر 23سال ساکنہ ڈول کے طور ہوئی جسے میڈیکل کالج جموں منتقل کیا گیا جہاں اسکی موت رونما ہوئی۔نعش کو میڈیکل کالج کے جموں میں رکھا گیاہے۔
 
 
 

کووڈ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر8ہزار کا جرمانہ

 2115 ٹیکے لگائے گئے ، 1625 نمونے جمع کیے گئے

رام بن//ضلع رام بن میں کوویڈ پروٹوکول کو نافذ کرنے کے لیے نافذ کرنے کی مہم کو جاری رکھتے ہوئے انفورسمنٹ ٹیموں نے چہرے کے ماسک نہ پہننے اور جسمانی فاصلہ برقرار نہ رکھنے پر متعدد خلاف ورزی کرنے والوں پر جرمانہ عائد کیا۔نافذ کرنے والی ٹیموں نے اپنے متعلقہ دائرہ کار میں معائنہ کے دوران 7800 روپے جرمانہ وصول کیا۔انفورسمنٹ افسران نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ چہرے کے ماسک پہنیں اور جسمانی فاصلہ برقرار رکھیں اس کے علاوہ اپنے قریبی سی وی سی پر کوویڈ ویکسی نیشن کی خوراکیں لیں۔ ڈسٹرکٹ امیونائزیشن آفیسرڈاکٹر سریش نے بتایا کہ ضلع رام بن میں 2115 افراد کو پہلی اور دوسری کوویڈ ویکسین کی خوراک دی گئی۔چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر محمد فرید بھٹ کی طرف سے جاری کردہ روزانہ بلیٹن کے مطابق محکمہ صحت نے 1625 نمونے جمع کیے ہیں جن میں 353، RT-PCR اور 1272، RAT نمونے شامل ہیں اس کے علاوہ 2115 افراد کو ضلع کے مخصوص ویکسی نیشن سینٹرز میں کوویڈ ویکسین فراہم کی گئی ہے۔
 

رام بن میں کھیلوں کے ٹرائل میں 446 طلباء شریک

رام بن//محکمہ یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس رام بن نے ایک انٹر سکول زونل لیول ، ٹورنامنٹ/سلیکشن ٹرائل مختلف شعبوں بشمول کھو کھو ، والی بال اور کبڈی (اے اے جی) ضلع کے تین زونوں میں منعقد کیا۔ٹورنامنٹ/سلیکشن ٹرائل کا انعقاد ڈسٹرکٹ یوتھ سروس اور سپورٹس آفیسر دھرم ویر سنگھ کی مجموعی نگرانی میں کیا گیا۔تمام حصہ لینے والے زونوں بشمول بانہال ، کھاری اور گول کے زیڈ پی اوز نے بھی فیلڈ سٹاف کی کوششوں سے اپنے اپنے ہیڈ کوارٹرز میں سلیکشن ٹرائل کیا۔بتایا گیا کہ مختلف زونوں کے کل 446 طلباء اور کھلاڑیوں نے ٹورنامنٹ/سلیکشن ٹرائل میں حصہ لیا جس میں بانہال کے 181 لڑکے ، کھاری کے 66 لڑکے اور گول زون کے 199 لڑکے اور لڑکیاں شامل ہیں۔