تازہ ترین

۔15 کلومیٹر ملک پورہ۔ منو سڑک خستہ حال

ہڈل سڑک کی تعمیر بھی سست روی کا شکار، کام میں سرعت لانے کا مطالبہ

تاریخ    15 ستمبر 2021 (00 : 01 AM)   


اشتیاق ملک
ڈوڈہ //15 کلومیٹر کے فاصلے سے ملکپورہ منو سڑک کی خستہ حالی سے سینکڑوں نفوس پر مشتمل آبادی کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ کشمیر عظمیٰ سے بات کرتے ہوئے مقامی لوگوں نے کہا کہ پندرہ کلومیٹر میں سے صرف پانچ کلومیٹر تک ہی تار کول بچھائی گئی ہے جبکہ سات کلومیٹر کی حالت انتہائی ناگفتہ بہہ بن گئی ہے۔سرپنچ پنچائت چوہدری نورمحمد سرپنچ چلی پائیں نے کہا کہ یہ سڑک 8 گاؤں کو بیرونی دنیا سے جوڑتی ہے اور سڑک کی خستہ حالی سے نہ صرف مقامی مسافر بردار گاڑیوں بلکہ عام راہگیروں کو بھی سفر کرنے میں کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملہ کو متعدد بار متعلقہ حکام کی نوٹس میں لایا لیکن کوئی عملی قدم نہیں اٹھایا گیا۔ بی ڈی سی چیئرمین چلی چوہدری مخو بیگم نے چلی تا کٹھہ سڑک کی خستہ حالی و ہڈل سڑک کی تعمیر میں سست روی برتنے پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پسماندہ طبقوں کی فلاح و بہبود کے بلند بانگ دعوے کرتی ہے لیکن زمینی سطح پر اس طبقہ کے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے حکام سے بھٹولی ہڈل سڑک کی تعمیر میں تیزی لانے و کٹھہ تا چلی سڑک کی مرمت کا کام شروع کرنے پر زور دیا ہے۔ سابق سرپنچ چوہدری ہاشم دین کہا کہ 8 برسوں سے ہڈل سڑک تعطل کا شکار ہوئی ہے اور ابھی تک دو کلومیٹر سڑک بھی تعمیر نہیں ہوئی ہے۔ انہوں حکام سے تعمیراتی ایجنسی کو جوابدہ بنانے و کام میں سرعت لانے کا مطالبہ کیا۔