تازہ ترین

آشا ورکروں کا اپنے مطالبات کو لے کر جموں میں احتجاج

تاریخ    15 ستمبر 2021 (00 : 01 AM)   


جموں//آشا ورکروں نے منگل کے روز یہاں جمع ہوکر اپنے مطالبات خاص کر ماہانہ مشاہرے کے اضافے کو لے کر احتجاج درج کیا۔احتجاجی ورکرس ‘محنت ہماری لوٹ تمہاری نہیں چلے گی نہیں چلے گی’ جیسے نعرے لگا رہی تھیں۔اس موقع پر انتیا راج پوت نامی ایک احتجاجی ورکر نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہمارا چوتھا احتجاج ہے لیکن سرکار ہماری آواز پر کان نہیں دھرتی ہے ۔انہوں نے کہا: ’ہماری مانگوں کو پورا نہیں کیا جا رہا ہے اور آج بھی کوئی ہمارے پاس یہ پوچھنے کے لئے نہیں آیا کہ تم کیوں احتجاج کر رہے ہوں‘۔ان کا کہنا تھا کہ ہم فرنٹ لائن پر کام کرتے ہیں لیکن ہمارا مشاہرہ وہی ہے جو پندرہ سال قبل مقرر کیا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ ہمارے لئے منیمم ویجز ایکٹ لاگو کیا جانا چاہئے اور اکیس ہزار روپیہ ماہانہ ہماری تنخواہ مقرر کی جانی چاہئے ۔موصوفہ نے کہا کہ اس کے علاوہ ہم ویکسینیشن کا پیغام پہنچانے اور دیگر کاموں کے لئے گھرگھر جاتے ہیں اس کے لئے ہمیں کوئی معاوضہ نہیں دیا جاتا ہے ۔ن کا مطالبہ تھا کہ اس کام کی انجام دہی کے لئے ہمیں تین سو روپیے یومیہ ملنے چاہئے ۔

تازہ ترین