تازہ ترین

دنیامیںکورونا سے اموات ساڑھے 46لاکھ سے متجاوز

تاریخ    15 ستمبر 2021 (00 : 01 AM)   


یو این آئی
جنیوا// دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء کی چوتھی لہر سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اس کے باعث اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے،  دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 22 کروڑ 61 لاکھ 11 ہزار 764 تک جاپہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 46 لاکھ 52 ہزار 801 ہو گئیں۔عالمی ویب سائٹ کے مطابق کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 1 کروڑ 87 لاکھ 1 ہزار 864 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 لاکھ 2 ہزار 545 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 20 کروڑ 27 لاکھ 57 ہزار 99 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔امریکہ میں اب تک 6 لاکھ 80 ہزار 274 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 4 کروڑ 21 لاکھ 40 ہزار 103 ہو چکی ہے۔بھارت میں وائرس سے 4 لاکھ 43 ہزار 247 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ 3 کروڑ 32 لاکھ 88 ہزار 21 مریض سامنے آچکے ہیں۔کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر ہے تاہم یہ اموات کے حوالے سے فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے۔