تازہ ترین

حاجن سوکر کپ میںآرکو فٹ بال کلب فاتح

تاریخ    15 ستمبر 2021 (00 : 01 AM)   


نیوز ڈیسک
 سرینگر// حاجن گرائونڈمیں کھیلے گئے پہلے سوکر کپ میں آرکو فٹ بال کلب نے وہاب سپورٹس حاجن کو  ایک کے مقابلے میں3گول سے شکست دے کر حاجن ساکر کپ جیت لیا۔آرکو  فٹ بال کلب نے فٹ بال کا شاندار کھیل دکھایا اور، میدان میں زیادہ سے زیادہ وقت تک گیند پر قبضہ برقرار رکھا۔ ان کا پہلا قیمتی گول کھیل کے 17 ویں منٹ میں آیا جب مڈ فیلڈر معراج الدین نے گیند کو گول میں ڈال دیا۔ اس کے بعد ایک اور گول کامران احمد نے کیا۔درمیانی وقت میں وہاب اسپورٹس حاجن نے بھی گول کر کے اسے 2-1 کر دیا,اور برتری کو کچھ حد تک کم کیا۔میچ کے دوسرے ہاف میں آرکو فٹ بال کلب نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور زیادہ تر وقت تک گیند کا قبضہ برقرار رکھا۔کھیل کے 70 ویں منٹ میں معراج الدین نے اپنی ٹیم کے لیے تیسرا گول کیا۔