تازہ ترین

اوڑی میں شہری درخت سے گر کر لقمہ ٔاجل

تاریخ    15 ستمبر 2021 (00 : 01 AM)   


 اوڑی/ظفر اقبال/سرحدی قصبہ اوڑی میں ایک شخص درخت سے گر کر لقمہ اجل بن گیا۔بتایا جاتا ہے کہ55سالہ غلام محمد کھوکھر ولد غلام قادر کھوکر ساکن بلکوٹ اپنے ہی گائوں میں اخروٹ کے درخت پر چڑھا ہوا تھا جس کے دوران اسکا پیر پھسل گیا اور وہ نیچے گر گیا۔اسے شدید زخمی حالت میں فوری علاج و معالجے کیلئے سب ضلع اسپتال اوڑی منتقل کیا گیا ، جہاں ڈاکٹروں نے اسے ابتدائی جانچ کے بعد مردہ قرار دیا۔