تازہ ترین

کشمیری طالب کی موت

پنجاب پولیس نے خُود کشی قرار دی

تاریخ    15 ستمبر 2021 (00 : 01 AM)   


یو این آئی
 سرینگر// پنجاب پولیس نے بیروہ بڈگام سے تعلق رکھنے والے طالب علم، جس کو آر آئی ایم ٹی کالج پنجاب میں پیر کے روز لٹکتے ہوئے پایا گیا تھا، کی موت کو خودکشی قرار دیا ہے ۔پنجاب پولیس کا کہناہے کہ مذکورہ طالب علم ڈپریشن میں مبتلا تھا اور اس نے ایک 'سوسائڈ نوٹ' بھی لکھا ہے ۔یہ باتیں پنجاب کے وزیر اعلیٰ کپٹن امریندر سنگھ کے میڈیا ایڈوائزر روین ٹھکرال نے منگل کے روز اپنے ایک ٹویٹ میں کہیں۔ان کا ٹویٹ میں کہنا تھا: 'ڈی جی پی پنجاب نے ابھی مجھے یہ اطلاع دی کہ عمر احد طالب علم ڈپریشن میں مبتلا تھا اور اس نے اپنے پیچھے ایک 'سوسائڈ نوٹ' بھی چھوڑا ہے، اس کا بھائی شوکت، جو جموں و کشمیر پولیس میں کانسٹیبل ہے ، ایف جی ایس پہنچا ہے ، لاش کا پوسٹ مارٹم کیا جا رہا ہے اس کے اہل خانہ تحقیقات پر مطمئن ہیں اور اس سلسلے میں مکمل تحقیقات جاری ہیں'۔ چیو ڈارہ سے تعلق رکھنے والا عمر احد آر آئی ایم ٹی یونیورسٹی گوبند گڑھ میں ریڈیالوجی کے شعبے میں زیر تعلیم تھا اور کالج کے ہوسٹل میں پیر کے روز ان کو لٹکتے ہوئے پایا گیا۔